عام انتخابات 2024 کیلئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کا حصول اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی اور اور انکے صاحبزادے مونس الٰہی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کر ا دیئے ہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ پرویز الٰہی اور مونس الٰہی دونوں نے این اے 69 منڈی بہاؤلدین سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید جوکہ 9 مئی کے سانحے کے الزام میں جیل میں قید ہیں انکے والد نے بڑی حقیقت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کے صنم جاوید مریم نواز اور شہباز شریف کے خلاف الیکشن لڑیں گی۔ جاوید اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے صنم جاوید پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن لڑیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صنم جاوید کی الیکشن کیمپین ینکی اہلیہ صنم جاوید کی والدہ ڈور ٹوڈور جا کر کریں گی۔صنم جاوید کے والد کہتے ہیں کہ بیٹی کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے میں انہیں 7 دن کا وقت لگا۔
دوسری جانب عمران خان کے میانوالی سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے گئے ہیں۔ فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع نہیں ہو سکے، ان کے بھائی فراز چوہدری کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے قبل ہی گرفتار کرلیا گئیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کے خاوند کو بھی ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے قبل گرفتار کرلیا گیا۔