پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید جوکہ 9 مئی کے سانحے کے الزام میں جیل میں قید ہیں انکے والد نے بڑی حقیقت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کے صنم جاوید مریم نواز اور شہباز شریف کے خلاف الیکشن لڑیں گی۔ جاوید اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے صنم جاوید پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن لڑیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صنم جاوید کی الیکشن کیمپین ینکی اہلیہ صنم جاوید کی والدہ ڈور ٹوڈور جا کر کریں گی۔صنم جاوید کے والد کہتے ہیں کہ بیٹی کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے میں انہیں 7 دن کا وقت لگا۔
صنم جاوید کی تمام مقدمات میں ضمانتیں ہو چکی ہیں ان پر ایک آخری مقدمہ موبائل چوری کا رہ گیا ہے، انہوں نے کہا کے سب جانتے ہیں پی ٹی آئی کی راہ میں رکاوٹیں کون پیدا کر رہا ہے۔ صنم جاوید کی والدہ نے کہا کے اگر بیٹی باہر ہوتی تو اپنی انتخابی مہم خود چلاتی، لیکن اب اپنی بیٹی کی انتخابی مھم میں خود چلاؤں گی۔
واضح رہے 9 مئی کے جلاو گھیراو کے الزام میں گرفتار صنم جاوید نے لیگی راہنما مریم نواز کے خلہاف الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ صنم جاوید کے والد کے مطابق بیٹی جیل سے مریم نواز کے خلاف الیکشن لڑے گی۔