عمران خان معصوم قرار، عدالت نے سائفر کیس میں عمران خان کو ریلیف دیدیا

عدالت نے سائفر کیس میں عمران خان کو ریلیف دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ  نے سائفر کیس کی سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سابق وزیراعظم کی چالیس مقدمات میں ضمانت قبل ازگرفتاری منظور ہوچکی ہے، آج تک کسی بھی سیاسی لیڈر کیخلاف ایک شہر میں چالیس مقدمات درج نہیں ہوئے، جس انداز میں قانون نافذ کرنے والے ادارے مقدمات درج کر رہے ہیں اسے رکنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان ریاستی دشمن نہیں ہیں بلکہ سیاسی دشمن ہیں، سابق وزیراعظم نے خط کے مندرجات کسی سے شیئر نہیں کیے، شہباز شریف نے بھی سابق وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والی قومی سلامتی کونسل کے نکات کی توثیق کی تھی۔ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے وکیل سے استفسار کیا کہ سائفر معاملے پر غیرملکی قوت کو کیسے فائدہ پہنچا؟ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ جو دستاویزات آپ دکھا رہے ہیں اس کے مطابق تو غیرملکی طاقتوں کا نقصان ہوا ہے، کیا حکومت 1970 اور 1977 والے حالات چاہتی ہے؟کیا نگران حکومت نے آپ کو ضمانت کی مخالفت کرنے کی ہدایت کی ہے؟ ہر دور میں سیاسی رہنمائوں کیساتھ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ انہوں نے پوچھا کہ سابق وزیراعظم کے جیل سے باہر آنے سے کیا نقصان ہوگا؟

معزز عدالت نے کہا کہ اس وقت عام انتخابات کا سوال ہے، اس وقت عمران خان نہیں، عوام کے حقوق کا معاملہ ہے، سابق وزیراعظم پر جرم ثابت نہیں ہوا اور وہ معصوم ہیں۔ سماعت کے دوران پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ بھارت میں سائفر لہرانے پر بہت واویلا ہوا، جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کل بلوچ فیملیز کیساتھ جو ہوا اس پر کیا کچھ واویلا نہیں ہوا ہوگا؟

عدالت نے کہا کہ ابھی تک کسی گواہ کے بیان سے ہپ ثابت نہیں ہو رہا کہ کسی غیر ملکی طاقت کو سائفر لہرانے سے فائدہ ہوا ہے، پاک امریکہ تعلقات خراب ہونے سے کسی اور ملک کا فائدہ ہوا اسکی تفتیش کیسے ہوئی؟ تعلقات خراب کرنے کا تو ایف آئی آر میں ذکر ہی نہیں، بھارت میں ہماری جگ ہنسائی تو کسی بھی وجہ سے ہوسکتی ہے اس پر کیا کرینگے؟.جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ کیا وزرائے اعظم کو وقت سے پہلے باہر نکالنے سے ملک کی جگ ہنسائی نہیں ہوتی؟ کیا وزرائے اعظم کو وقت سے پہلے ہٹانے پر بھی آفیشل سیکریٹ ایکٹ لگے گا؟

عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی اور عمران خان کی  دس10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago