عمران خان نے اڈیالہ جیل میں کاغذات نامزدگی پر دستخط کردیے۔ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اڈیالہ جیل میں اپنےکاغذات نامزدگی پر دستخط کردیے۔ کاغذات نامزدگی بانی پی ٹی آئی کے وکیل رائے محمد علی اڈیالہ جیل لے کرگئے تھے۔ رائے محمد علی کے مطابق بانی پی ٹی آئی میانوالی،لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے۔
پی ٹی آئی کے وکلاء رائے محمد علی اور بلال عمر بودلہ ایڈووکیٹ عمران خان سے کاغذات نامزدگی دستخط کروانے اڈیالہ گئے۔ صرف رائے محمد علی کو جیل جانے کی اجازت دی گئی۔ چار گھنٹے گزرنے کے بعد جیل انتظامیہ نے بلال عمر بودلہ کو بتایا کہ رائے محمد علی تو جا چکے ہیں۔ بلال عمر بودلہ کا کہنا ہے کہ رائے محمد علی کا موبائل میرے پاس ہے، وہ کیسے جا سکتے تھے کہیں؟ پی ٹی آئی کے رائے محمد علی کا کچھ پتا نہیں چل رہا تھا کہ عمران خان کے کاغذات سمیت وہ کہاں غائب ہو گئے ہیں۔ بلال عمر بودلہ ان کو اڈیالہ میں ہی تلاش کرتے رہے اور 7 گھنٹے بعد رائے محمد علی آئے۔
رائے محمدعلی کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ نےکاغذات نامزدگی چھینے اور7 گھنٹے بعد ہمارے حوالے کیے۔ دوسری جانب توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی نااہلی برقرار ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ مکمل طور پر معطل کرنے کی متفرق درخواست مسترد کر دی ہے۔عدالتی فیصلے کے بعد عمران خان کی الیکشن میں شرکت سوالیہ نشان ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ تحریک انصاف نے سزا معطلی کی درخواست میں فیصلہ معطل کرنے کی استدعا ہی نہیں کی تھی ، سپریم کورٹ واضح کر چکی ہے کہ سزا معطلی سے فیصلہ معطل نہیں ہوتا ، قانون میں سزا معطلی کے آرڈر میں نظر ثانی یا ترمیم کی گنجائش نہیں۔
عدالت کا کہنا تھا کہ سزا معطلی کی درخواست دائر کرتے وقت الیکشن کمیشن کا نااہل قرار دینےکا نوٹی فکیشن موجود تھا مگر اس کے باوجود سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کے دوران کوئی بحث نہیں کی گئی ، اب سزا کا مکمل فیصلہ معطل کرنے کا غیر معمولی ریلیف مانگا جا رہا ہے
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…