بشریٰ بی بی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش، 32 مقدمات میں ضمانتیں منظوری
راولپنڈی:تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ، بشریٰ بی بی، انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہو گئیں۔
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 32 مقدمات کے حوالے سے پیش ہوئیں، جہاں ان کے وکیل محمد فیصل ملک نے ان کی ضمانت کی درخواستیں جمع کروائیں۔
عدالت میں پیشی کے دوران بشریٰ بی بی کی گاڑی کو خصوصی اجازت کے تحت احاطہ عدالت میں داخل کیا گیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی رہنما سیمابیہ طاہر اور دیگر پارٹی رہنما بھی عدالت میں موجود تھے۔ وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے بھی ان کا ساتھ دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کر لیں، جس کے بعد وہ عدالت سے روانہ ہو گئیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ بشریٰ بی بی کو 24 سے 27 نومبر کے احتجاج کے کسی بھی مقدمے میں 13 جنوری تک گرفتار نہ کیا جائے۔ جج نے تمام مقدمات کے تفتیشی افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمات کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا۔
مزید برآں، جج امجد علی شاہ کچھ دیر بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے۔
سانحہ9 مئی ، فوجی عدالتوں نے 25 مجرموں کو سزائیں سنادیں راولپنڈی: فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے 9 مئی کے سانحے…
پی آئی اے کی نجکاری کے مراحل تیزی سے جاری، جلد خوشخبری کی توقع اسلام آباد:وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان…
امریکی اخراجات بل منظور، سرکاری شٹ ڈاؤن کا خطرہ ختم واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے دو ناکام کوششوں کے بعد…
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس سے پہلے جسٹس منصور علی شاہ کا ایک اور خط، اہم معاملات پر روشنی اسلام آباد:…
اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان…
ویپس میں کتنی نیکوٹین ہوتی ہے؟ یہ جان کر آپ شاید ویپنگ چھوڑ دیں ایک نئی تحقیق میں یہ بات…