جوڈیشل کمیشن کے اجلاس سے پہلے جسٹس منصور علی شاہ کا ایک اور خط، اہم معاملات پر روشنی

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس سے پہلے جسٹس منصور علی شاہ کا ایک اور خط، اہم معاملات پر روشنی

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کے اجلاس سے قبل جسٹس منصور علی شاہ کا ایک اور خط منظر عام پر آیا ہے، جس میں انہوں نے اہم آئینی معاملات اور ججز کی تقرری کے نظام پر اپنی تجاویز پیش کی ہیں۔
جسٹس منصور علی شاہ نے سیکریٹری جوڈیشل کمیشن کو بھیجے گئے خط میں واضح کیا ہے کہ آئینی بینچز کی تشکیل اور ججز کی تقرری کے لیے ایک جامع اور شفاف نظام ہونا چاہیے۔ انہوں نے تجویز دی کہ آئینی بینچ میں شامل ہونے والے ججز کا معیار متعین کیا جائے، اور اس معیار میں ان ججز کی آئینی معاملات پر لکھے گئے فیصلوں کو بھی مدنظر رکھا جائے۔
انہوں نے جوڈیشل کمیشن کے بغیر کسی معیار کے سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کی تشکیل پر بھی سوال اٹھایا اور نشاندہی کی کہ اس عمل کے لیے ایک واضح اور منصفانہ نظام قائم ہونا ضروری ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے 26 ویں آئینی ترمیم پر اپنا مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو حل کرنے کے لیے فل کورٹ تشکیل دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کی آئینی حیثیت کے طے ہونے کے بعد ہی ججز کی تعیناتی کے قواعد پر کوئی رائے دی جا سکتی ہے۔
خط میں جسٹس منصور علی شاہ نے ججز کی تقرری کے عمل میں انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹس کے استعمال پر شدید اعتراض کیا اور کہا کہ ان رپورٹس کے غلط استعمال کے امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ جوڈیشل کمیشن میں پہلے ہی ایگزیکٹو کی اکثریت موجود ہے، اس لیے انٹیلی جنس ایجنسی کو شامل کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
انہوں نے خط میں یہ بھی لکھا کہ ججز آئین کی حفاظت کا حلف اٹھاتے ہیں، اس لیے ججز کی تقرری کے قواعد بھی ایسے ہونے چاہییں جو اس حلف کی حقیقی ترجمانی کریں۔
واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں ججز کی تعیناتی سمیت دیگر اہم امور زیر غور آئیں گے۔

 

 

 

News Tv

Recent Posts

بشریٰ بی بی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش، 32 مقدمات میں ضمانتیں منظوری

بشریٰ بی بی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش، 32 مقدمات میں ضمانتیں منظوری راولپنڈی:تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ،…

13 منٹ ago

پی آئی اے کی نجکاری کے مراحل تیزی سے جاری، جلد خوشخبری کی توقع

پی آئی اے کی نجکاری کے مراحل تیزی سے جاری، جلد خوشخبری کی توقع اسلام آباد:وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان…

16 منٹ ago

امریکی اخراجات بل منظور، سرکاری شٹ ڈاؤن کا خطرہ ختم

امریکی اخراجات بل منظور، سرکاری شٹ ڈاؤن کا خطرہ ختم واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے دو ناکام کوششوں کے بعد…

18 منٹ ago

مولانا فضل الرحمان ملک کے بڑے سیاستدانوں میں شامل ہیں: مفتاح اسماعیل

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان…

11 گھنٹے ago

ویپس میں کتنی نیکوٹین ہوتی ہے؟ یہ جان کر آپ شاید ویپنگ چھوڑ دیں

ویپس میں کتنی نیکوٹین ہوتی ہے؟ یہ جان کر آپ شاید ویپنگ چھوڑ دیں ایک نئی تحقیق میں یہ بات…

12 گھنٹے ago

سال کی سب سے لمبی رات اور چھوٹے دن کی دلچسپ حقیقتیں

سال کی سب سے لمبی رات اور چھوٹے دن کی دلچسپ حقیقتیں پاکستان سمیت شمالی نصف کرے میں 2024 کی…

14 گھنٹے ago