بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی نے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ی ٹی آئی علیمہ خان نے کہا ہے کہ میں صرف اپنے بھائی کا مقدمہ لڑوں گی، میں الیکشن نہیں لڑوں گی۔ علیمہ خان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا ان کی کوئی اور بہن یا بشریٰ بی بی الیکشن میں حصہ لیں گی؟ جس پر علیمہ خان نے وضاحت کی کہ ہم میں سے کوئی بھی الیکشن نہیں لڑ رہا، ہم صرف عمران خان کے کیسز کے لیے آتے ہیں، عمران خان کے ساتھ بھٹو جیسا سلوک نہیں کیا جا سکتا۔
خیال رہے کہ ملک میں انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کا شیڈیول جاری کیے جانے کے بعد تمام جماعتیں الیکشن کی تیاریاں کر رہی ہیں۔ ایسے میں سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کی تین نشستوں سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سربراہ پی ٹی آئی عمران خان لاہور، اسلام آباد اور اپنے آبائی حلقے میانوالی سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024ء کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ عام انتخابات کے لیے 20 سے 22 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔ امیدواروں کے ناموں کی فہرست 23 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔ 24 دسمبر سے 30 دسمبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔ 3 جنوری 2024ء کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہوگی۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…