استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے پارٹی ممبران کو فوری طور پر کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے انہوں نے ڈویژنل صدور کو قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواران کے لیے باہمی رابطے اور معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی تاکید کی ہے صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان نے پارٹی ممبران سے کہا ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ یہ کسی اور معاملے کا انتظار نہ کریں اور بر وقت کاغذات کی وصولی اور جمع کرانے کو یقینی بنائیں۔
عبدالعلیم خان نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے خواتین کی 5فیصد نمائندگی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اسی طرح خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے استحکام پاکستان پارٹی نے درخواستیں پہلے ہی طلب کر رکھی ہیں جن پر حتمی فیصلہ پارٹی کرے گی،صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے سینٹرل ایگزیکٹوو کمیٹی کے اراکین کو بھی عام انتخابات کے لیے ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔
علیم خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے ابھی تک اتحاد نہیں ہوا، ابھی ن لیگ سے مذاکرات ہو رہے ہیں، چیزیں ابھی تک منطقی انجام تک نہیں پہنچیں۔ اس حوالے سے جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ سیاست میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوتی رہتی یے، ن لیگ نے دعوت دی تو میں ادھر گیا تھا، ہمارا مشن ملک کو بحران سے نکالنا ہے، ایسا مآحول نہیں نظر آرہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو دبایا جارہا ہے