مدارس بل پر حکومت اور جے یو آئی کے مذاکرات کامیاب، نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کا فیصلہ

مدارس بل پر حکومت اور جے یو آئی کے مذاکرات کامیاب، نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مدارس بل کے مسئلے پر حکومت اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں۔ دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت قانون کو ہدایت دی ہے کہ یہ معاملہ آئین اور قانون کے مطابق حل کیا جائے۔

اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر کامران مرتضیٰ اور مولانا اسعد محمود بھی شامل تھے۔

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ، رانا ثناء اللہ، پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان بھی شریک ہوئے۔

ملاقات میں مدارس رجسٹریشن سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا اور مثبت پیش رفت ہوئی۔ وزیراعظم نے وزارت قانون کو کہا کہ جلد از جلد اس معاملے کو آئینی اور قانونی طریقے سے حل کیا جائے۔

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مدارس بل پر تفصیل سے گفتگو ہوئی ہے۔ ہم نے حکومت کو اپنی بات سمجھائی اور امید ہے کہ ہمارے مطالبات تسلیم کیے جائیں گے۔

مولانا نے کہا کہ صدر پہلے ہی بل پر اعتراضات کر چکے ہیں، جن کا جواب اسپیکر دے چکے ہیں۔ آئینی مدت بھی پوری ہو چکی ہے، اس لیے مزید اعتراضات کی کوئی گنجائش نہیں۔ مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق بل اب قانون بن چکا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن جاری ہونا چاہیے۔

 

News Tv

Recent Posts

حالیہ ہفتے مہنگائی کا رجحان، 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

حالیہ ہفتے مہنگائی کا رجحان، 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ   اسلام آباد:ملک میں مہنگائی دوبارہ بڑھنے لگی ہے۔…

1 گھنٹہ ago

دنیا میں سب سے زیادہ طلاق کی شرح کس ملک میں؟

دنیا میں سب سے زیادہ طلاق کی شرح کس ملک میں؟ دنیا بھر میں طلاق کی سب سے زیادہ شرح…

2 گھنٹے ago

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی…

5 گھنٹے ago

جی ایچ کیو حملہ کیس، پی ٹی آئی کے 6 رہنماؤں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

جی ایچ کیو حملہ کیس، پی ٹی آئی کے 6 رہنماؤں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم انسداد دہشت…

5 گھنٹے ago

پاور جنریشن کی سست رفتار ترقی، پانچ ماہ میں سب سے کم سطح پر اضافہ

پاور جنریشن کی سست رفتار ترقی، پانچ ماہ میں سب سے کم سطح پر اضافہ نومبر 2024 میں پاور جنریشن…

5 گھنٹے ago

وزیر خارجہ کو ممنوعہ علاقے میں سگریٹ نوشی مہنگی پڑ گئی

وزیر خارجہ کو ممنوعہ علاقے میں سگریٹ نوشی مہنگی پڑ گئی کوالالمپور :ملائیشیا کے وزیرخارجہ محمد حسن کو ممنوعہ علاقے…

5 گھنٹے ago