سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی
سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں اس ترمیم کو عدلیہ کی آزادی اور اختیارات کی تقسیم کے اصول کے منافی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
یہ درخواست سردار لطیف کھوسہ اور بیرسٹر صلاح الدین کے ذریعے دائر کی گئی ہے، جبکہ درخواست گزاروں میں سینئر وکلا حامد خان، امان اللہ کنرانی، عابد حسن منٹو، علی احمد کرد، اکرم شیخ، قاضی محمد انور، منیر اے ملک، اور عابد زبیری شامل ہیں۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی سے متصادم ہے اور اختیارات کی تقسیم کے اصول کے برخلاف ہے۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ یہ ترمیم مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بغیر نہیں ہوسکتی تھی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حتمی فیصلہ آنے تک 26ویں آئینی ترمیم کے تحت ہونے والے تمام اقدامات کو معطل کیا جائے۔
ویپس میں کتنی نیکوٹین ہوتی ہے؟ یہ جان کر آپ شاید ویپنگ چھوڑ دیں ایک نئی تحقیق میں یہ بات…
سال کی سب سے لمبی رات اور چھوٹے دن کی دلچسپ حقیقتیں پاکستان سمیت شمالی نصف کرے میں 2024 کی…
حالیہ ہفتے مہنگائی کا رجحان، 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اسلام آباد:ملک میں مہنگائی دوبارہ بڑھنے لگی ہے۔…
دنیا میں سب سے زیادہ طلاق کی شرح کس ملک میں؟ دنیا بھر میں طلاق کی سب سے زیادہ شرح…
مدارس بل پر حکومت اور جے یو آئی کے مذاکرات کامیاب، نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کا فیصلہ اسلام آباد:مدارس بل…
جی ایچ کیو حملہ کیس، پی ٹی آئی کے 6 رہنماؤں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم انسداد دہشت…