جی ایچ کیو حملہ کیس، پی ٹی آئی کے 6 رہنماؤں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں مسلسل غیر حاضری پر تحریک انصاف کے 6 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
اے ٹی سی نے وارنٹ گرفتاری تحریری طور پر جاری کر دیے ہیں اور پولیس کو ملزمان کو گرفتار کر کے کل عدالت میں پیش کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔
یہ حکم گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں دورانِ سماعت جاری کیا گیا تھا، تاہم آج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریری طور پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
جن رہنماؤں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں، ان میں بلال اعجاز، زین قریشی، ناصر محفوظ، محمد عاصم، شاہ نواز احمد، اور شہیر سکندر شامل ہیں۔
سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی…
پاور جنریشن کی سست رفتار ترقی، پانچ ماہ میں سب سے کم سطح پر اضافہ نومبر 2024 میں پاور جنریشن…
وزیر خارجہ کو ممنوعہ علاقے میں سگریٹ نوشی مہنگی پڑ گئی کوالالمپور :ملائیشیا کے وزیرخارجہ محمد حسن کو ممنوعہ علاقے…
ریاست حکومت بدلنے اور لانے میں مصروف ہے، ادارے سیاسی مخالفین کے پیچھے پڑے ہیں، جسٹس اطہر من اللہ اسلام…
ملک بھر میں رجسٹرڈ دینی مدارس اور طالب علموں کا ڈیٹا ایوان بالا میں پیش رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں…
پی ایس ایل 10 کے پلیئرز ڈرافٹ کی میزبانی پہلی بار گوادر کرے گا لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)…