بلاول بھٹو کا ہائی پاور سلیکشن بورڈ میں شمولیت کا مطالبہ
اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کی ہے کہ انہیں ہائی پاور سلیکشن بورڈ (ایچ پی ایس بی) کا حصہ بنایا جائے تاکہ وہ اعلیٰ افسران کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کے عمل میں شامل ہو سکیں۔
بلاول بھٹو کی اس درخواست کے باعث ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا پیر اور منگل کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے، جسے اب جنوری میں منعقد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وہ افسران کی ترقی کے اہم عمل میں وزیراعظم کے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں۔ ان کی درخواست پر حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔
پچھلا اجلاس ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا آخری اجلاس فروری 2023 میں ہوا تھا
ذرائع کے مطابق سینٹرل سلیکشن بورڈ میں گریڈ 20 اور 21 کے افسران کی ترقی کے لیے وزرائے اعلیٰ کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی تھی، لیکن وزیراعظم نے یہ تجویز مسترد کر دی۔ اس کے بجائے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو سینٹرل سلیکشن بورڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ماضی میں نوید قمر سمیت دیگر سیاسی شخصیات بھی سلیکشن بورڈ کا حصہ رہ چکی ہیں۔
ملک بھر میں رجسٹرڈ دینی مدارس اور طالب علموں کا ڈیٹا ایوان بالا میں پیش رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں…
پی ایس ایل 10 کے پلیئرز ڈرافٹ کی میزبانی پہلی بار گوادر کرے گا لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)…
ڈاکٹر ذاکر نائیک کا یوگنڈا میں ایڈونچر، 165 فٹ کی بلندی سے چھلانگ معروف اسلامی اسکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر…
یوٹیوب کا گمراہ کن تھمب نیلز اور جھوٹے عنوانات کے خلاف اقدام یوٹیوب نے بھارت میں گمراہ کن تھمب نیلز…
ایک صدی کا انتظار ختم، برطانوی خاندان میں پہلے لڑکے کی پیدائش برطانیہ کے قصبے اسٹو مارکیٹ میں ایک خاندان…
ہر جگہ موجود پلاسٹک کے ذرات ہماری صحت پر کیا اثر ڈال رہے ہیں؟ پلاسٹک کے ننھے ذرات ہماری زندگی…