پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان نیازی نے عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حسان نیازی کی والدہ نے کاغذات نامزدگی پر دستخط کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس میں وفاقی و پنجاب حکومت اور کمانڈنگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا ہے، حسان نیازی نااہل ہیں اور نہ ہی سزا یافتہ ہیں، وہ اس وقت حراست میں ہیں، انہیں انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی پر دستخط کرنے کا حق دیا جائے اور اوتھ کمشنر کو حسان نیازی سے مل کر کاغذات نامزدگی کی تصدیق کرنے کی اجازت دی جائے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عباد فاروق کی جگہ انکی والدہ کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے کا امکان سامنے ایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پارٹی کی جانب سے میاں عباد فاروق کے بھائی اور بیوی کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی ہدایت کی گئی، خاندان نے والدہ کو الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ سربراہ پی ٹی آئی عمران خان لاہور، اسلام آباد اور اپنے آبائی حلقے میانوالی سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…