Categories: پاکستان

عام انتخابات 2024، عمران خان نے قوم کے نام اہم پیغام جاری کردیا

عام انتخابات 2024، عمران خان نے قوم کے نام اہم پیغام جاری کردیا۔ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کارکنان اور عوام کے نام پیغام جاری کردیا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ ووٹ ہمارا بنیادی دستوری، قانونی اور جمہوری حق ہے، کارکنان اور عوام 8 فروری کے انتخاب کی تیاری کریں،  عوام کسی کو اپنے ووٹ کے بنیادی حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہ دیں اور اپنے ووٹ کو محفوظ طریقے سے فیصلے میں ڈھالنے کا اہتمام کریں، انتخابات میں التواء یا ان کی شفافیت پر کسی قسم کا حملہ ملک کے مفاد میں نہیں، کارکنان اور عوام مل کر ایسے حملوں کی راہ روکنے کی منصوبہ بندی کریں، پاکستان کو تباہی و لاقانونیت کے اندھیروں میں دھکیلنے والے باہم مل کر بھی انتخاب میں تحریک انصاف اور اس کی پشت پر کھڑے عوام کو شکست نہیں دے سکتے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے ”بلّے“ کے انتخابی نشان کے فوری اجراء کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ صاف، شفاف انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کے بعد لیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس تحریک انصاف کو ”بلّے“ کے نشان سے محروم رکھنے کاکوئی آئینی و قانونی جواز نہیں، ”بلّے“ کا نشان روک کر انعقاد سے پہلے انتخابات کی شفافیت کا جنازہ نکالنے کی بجائے الیکشن کمیشن کروڑوں ووٹرز کی سیاسی شناخت یعنی ”بلّے“ کا انتخابی نشان جاری کرے، ۔ ظلم، جبر، فسطائیت اور شفافیت سے محروم ماحول سے خوفزدہ ہونے کی بجائے پوری تیاری اور دلجمعی سے میدان میں اتریں گے اور اللہ کے فضل سے ناقابلِ تصوّر کامیابی حاصل کریں گے۔

کورکمیٹی تحریک انصاف نے کہا ہے کہ قوم اپنے ووٹ کے تقدس، حرمت اور اہمیّت کے پیشِ نظر پوری طرح چوکس اور تیار ہوجائے، 8 فروری کو ملکی تاریخ و سیاست کو اِک نئی ڈگر پر ڈالیں گے، ممتاز ماہرِ قانون، سینئر سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago