جی ایچ کیو حملہ کیس میں علی امین کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
راولپنڈی:سانحہ 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی، خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور دیگر 12 افراد پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔
عدالت میں سماعت کے دوران وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پیش ہوئے، جس پر جج نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔ سماعت میں شاہ محمود قریشی، شبلی فراز، شہریار آفریدی، اور کنول شوذب سمیت کئی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کر دی، جبکہ تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ فرد جرم عائد ہونے والے دیگر ملزمان میں کرنل شبیر اعوان، لطاسب ستی، عمر تنویر بٹ، تیمور مسعود، سعد علی خان، سکندر زیب، زوہیب آفریدی، فہد مسعود اور راجہ ناصر محفوظ شامل ہیں۔
عدالت نے بتایا کہ اب تک اس کیس میں مجموعی طور پر 113 افراد پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔
مزید یہ کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور، شہریار آفریدی اور کنول شوذب نے عدالت میں دفعہ 265 ڈی کے تحت درخواستیں دائر کیں، جن کی سماعت کل ہوگی۔
سماعت کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اور مقدمے سے متعلق گفتگو کی۔
بشریٰ بی بی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش، 32 مقدمات میں ضمانتیں منظوری راولپنڈی:تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ،…
پی آئی اے کی نجکاری کے مراحل تیزی سے جاری، جلد خوشخبری کی توقع اسلام آباد:وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان…
امریکی اخراجات بل منظور، سرکاری شٹ ڈاؤن کا خطرہ ختم واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے دو ناکام کوششوں کے بعد…
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس سے پہلے جسٹس منصور علی شاہ کا ایک اور خط، اہم معاملات پر روشنی اسلام آباد:…
اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان…
ویپس میں کتنی نیکوٹین ہوتی ہے؟ یہ جان کر آپ شاید ویپنگ چھوڑ دیں ایک نئی تحقیق میں یہ بات…