پر تشدد سیاست ناکام، نئی سازش شروع: عطاء تارڑ
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان سول نافرمانی کی ضد پوری کر لیں، لیکن انہیں این آر او کسی بھی صورت نہیں دیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس” پر اپنے بیان میں عطاء تارڑ نے کہا کہ عمران خان اپنی پرتشدد کارروائیوں میں ناکام ہونے کے بعد اب ایک اور ملک دشمن حکمت عملی پر عمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بیان عمران خان کے حالیہ الٹی میٹم کے جواب میں سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے حکومت سے اپنے مطالبات پورے کرنے کے لیے اتوار تک کی مہلت مانگی تھی اور کہا تھا کہ اس کے بعد وہ سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کریں گے۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری اور بے گناہ کارکنان کی رہائی کے مطالبات دہرائے ہیں۔
نان فائلرز کے لیے گاڑی اور جائیداد خریدنے پر پابندی اسلام آباد :سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس…
سانحہ9 مئی ، فوجی عدالتوں نے 25 مجرموں کو سزائیں سنادیں راولپنڈی: فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے 9 مئی کے سانحے…
بشریٰ بی بی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش، 32 مقدمات میں ضمانتیں منظوری راولپنڈی:تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ،…
پی آئی اے کی نجکاری کے مراحل تیزی سے جاری، جلد خوشخبری کی توقع اسلام آباد:وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان…
امریکی اخراجات بل منظور، سرکاری شٹ ڈاؤن کا خطرہ ختم واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے دو ناکام کوششوں کے بعد…
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس سے پہلے جسٹس منصور علی شاہ کا ایک اور خط، اہم معاملات پر روشنی اسلام آباد:…