امریکہ کی پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر مزید پابندیاں

امریکہ کی پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر مزید پابندیاں

اسلام آباد:امریکا نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے منسلک چار اداروں پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی حکومت کے مطابق ان پابندیوں کا مقصد بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور ان کی ترسیل کے نظام کو محدود کرنا ہے، جو پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے ترقیاتی پروگرام پر خدشات کی وجہ سے لگائی گئی ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ جن اداروں کو ان پابندیوں کے تحت نامزد کیا گیا ہے، ان میں پاکستان کا نیشنل ڈیولپمنٹ کمپلیکس شامل ہے، جو بیلسٹک میزائل پروگرام کی براہ راست نگرانی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ایفیلیٹس انٹرنیشنل، اختر اینڈ سنز پرائیویٹ لمیٹڈ، اور راک سائیڈ انٹرپرائز بھی شامل ہیں۔ یہ ادارے مبینہ طور پر پاکستان کے میزائل پروگرام کے لیے متعلقہ آلات اور سہولیات فراہم کر رہے تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ان اداروں پر الزام ہے کہ وہ مادی طور پر ایسے ہتھیاروں کے پھیلاؤ میں کردار ادا کرتے ہیں یا اس میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ ان پابندیوں کو ایگزیکٹو آرڈر (EO) 13382 کے تحت عائد کیا گیا ہے، جس کا مقصد بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور ان کے ترسیلی نظام کو نشانہ بنانا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے خلاف اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے اقدامات عالمی امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہیں۔ یہ حالیہ پابندیاں ستمبر 2023 میں عائد کی گئی پابندیوں کے تسلسل میں ہیں، جب امریکا نے ایک چینی تحقیقی ادارے اور پاکستان کے میزائل پروگرام میں معاونت کرنے والی دیگر کمپنیوں کو نشانہ بنایا تھا۔
مزید برآں، اکتوبر 2023 میں چین کی کچھ فرموں پر اضافی پابندیاں عائد کی گئی تھیں جن پر الزام تھا کہ وہ پاکستان کو میزائل کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء فراہم کر رہی تھیں۔
امریکی حکومت نے زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری اور ان کی ترسیل میں معاونت کرنے والی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

News Tv

Recent Posts

بھارت کے اسٹار اسپنرنے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

بھارت کے اسٹار اسپنرنے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا نئی دہلی:بھارت کے اسٹار اسپنر، روی چندرن ایشون…

1 گھنٹہ ago

شام میں کشیدگی ، 8 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے:اقوام متحدہ

شام میں کشیدگی ، 8 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے:اقوام متحدہ نیویارک: اقوام متحدہ نے…

1 گھنٹہ ago

ٹرمپ کا دبائو کام کر گیا، کینیڈا کا سرحدی پابندیوں میں اضافے کا اعلان

ٹرمپ کا دبائو کام کر گیا، کینیڈا کا سرحدی پابندیوں میں اضافے کا اعلان واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ…

1 گھنٹہ ago

نظام کو بچانے کا حل عمران خان کے ہاتھ میں ہے:علی محمد خان

نظام کو بچانے کا حل عمران خان کے ہاتھ میںہے:علی محمد خان لاہور: تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان…

1 گھنٹہ ago

پاکستان نے امریکی بیلسٹک میزائل پابندیوں کو متعصبانہ فیصلہ قرار دے دیا

پاکستان نے امریکی بیلسٹک میزائل پابندیوں کو متعصبانہ فیصلہ قرار دے دیا اسلام آباد:پاکستان نے بیلسٹک میزائل پروگرام پر امریکی…

1 گھنٹہ ago

پیپلز پارٹی کی حکومت پر سست انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا بندش پر شدید تنقید

پیپلز پارٹی کی حکومت پر سست انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا بندش پر شدید تنقید اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی (پی…

2 گھنٹے ago