پیپلز پارٹی کی حکومت پر سست انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا بندش پر شدید تنقید
اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سست انٹرنیٹ سروسز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ کی رفتار کی حالت ناقابل برداشت ہو چکی ہے، اور وزارت آئی ٹی مکمل ناکامی کا شکار ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا، "یہ کون سی فائر وال ہے اور ہم جواب کس سے طلب کریں؟”
شازیہ مری نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل لانے پر مضحکہ خیز صورتحال پیدا ہو گئی ہے، کیونکہ انٹرنیٹ سہولیات موجود ہی نہیں اور اس کے باوجود حکومت بل پیش کر رہی ہے۔
پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے بھی اپنی جماعت کی جانب سے سخت تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ انٹرنیٹ سروسز کو اس قدر بدحال کیوں کیا گیا؟ ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ افراد کو اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ "اتنی بدحالی کسی اور وزارت کی نہیں دیکھی، جتنی موجودہ دور میں وزارت آئی ٹی کی نظر آ رہی ہے۔”
امریکہ کی پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر مزید پابندیاں اسلام آباد:امریکا نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے منسلک…
وفاقی وزیر خزانہ نے مڈل مین کو مہنگائی کا ذمہ دارقراردیدیا اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا…
پنجاب بھر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے وزیر اعلیٰ کی ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب نے…
علما کو لڑانے والے ناکام ہوں گے، مولانا فضل الرحمان اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…
کویت میں 7,000 سال پرانا منفرد پتلا دریافت کویت میں ماہرین نے 7,000 سال پرانا مٹی کا ایک چھوٹا پتلا…
طلاق کے عوض کروڑوں روپے لینے کے بعد خاتون کا انکار چین میں ایک دلچسپ اور حیران کن معاملہ سامنے…