پنجاب بھر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے وزیر اعلیٰ کی ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن

پنجاب بھر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے وزیر اعلیٰ کی ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن جاری کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں سرگودھا، خوشاب، بھکر اور میانوالی کے ڈپٹی کمشنرز نے اپنی اپنی تفصیلی رپورٹس پیش کیں۔ وزیر اعلیٰ نے کرپشن کے خاتمے کے لیے مؤثر کارروائی اور انسداد کرپشن کا منظم نظام تشکیل دینے کا ہدف سونپ دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے کے تمام شہروں میں سرکاری اراضی پر اربن فاریسٹ کی تشکیل اور پلاسٹک کے استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے "نو ٹو پلاسٹک” مہم کی مکمل کامیابی کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر سختی سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنانے کا اعلان بھی کیا۔
مزید برآں، پنجاب بھر میں پالتو کتوں کے لیے کالر پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، پالتو کتوں کی ویکسی نیشن اور رجسٹریشن کا منظم نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب میں سڑکوں پر بائیک لین کی نشاندہی اور انہیں چھوٹی دیوار سے الگ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ بائیک چلانے والوں کے لیے ہیلمٹ، بیک لائٹ اور انڈیکیٹر کا استعمال لازمی ہوگا۔
تعلیمی اداروں کے سامنے بچوں کے لیے زیبرا کراسنگ کی فراہمی کو یقینی بنانے اور سڑکوں پر قائم نظر آنے والی خیمہ بستیوں کو متبادل جگہوں پر منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ منظور شدہ ڈیزائن اور مخصوص مقامات کے علاوہ کہیں اور ریڑھیاں نظر نہیں آنی چاہئیں، اور سنگل لائن ریڑھی بازار کے ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاری اڈوں اور بس اسٹینڈز کی صفائی ستھرائی، ہوا کے لیے پنکھے، صاف پینے کے پانی کی فراہمی اور مسافروں کے لیے بہترین نشستوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پنجاب کے تمام شہروں کے بس اسٹینڈز اور لاری اڈوں کو جدید ماڈل بنایا جائے گا تاکہ عوام کے لیے سفری سہولیات بہتر ہوں۔

News Tv

Recent Posts

بھارت کے اسٹار اسپنرنے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

بھارت کے اسٹار اسپنرنے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا نئی دہلی:بھارت کے اسٹار اسپنر، روی چندرن ایشون…

32 منٹ ago

شام میں کشیدگی ، 8 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے:اقوام متحدہ

شام میں کشیدگی ، 8 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے:اقوام متحدہ نیویارک: اقوام متحدہ نے…

36 منٹ ago

ٹرمپ کا دبائو کام کر گیا، کینیڈا کا سرحدی پابندیوں میں اضافے کا اعلان

ٹرمپ کا دبائو کام کر گیا، کینیڈا کا سرحدی پابندیوں میں اضافے کا اعلان واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ…

39 منٹ ago

نظام کو بچانے کا حل عمران خان کے ہاتھ میں ہے:علی محمد خان

نظام کو بچانے کا حل عمران خان کے ہاتھ میںہے:علی محمد خان لاہور: تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان…

44 منٹ ago

پاکستان نے امریکی بیلسٹک میزائل پابندیوں کو متعصبانہ فیصلہ قرار دے دیا

پاکستان نے امریکی بیلسٹک میزائل پابندیوں کو متعصبانہ فیصلہ قرار دے دیا اسلام آباد:پاکستان نے بیلسٹک میزائل پروگرام پر امریکی…

50 منٹ ago

امریکہ کی پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر مزید پابندیاں

امریکہ کی پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر مزید پابندیاں اسلام آباد:امریکا نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے منسلک…

53 منٹ ago