378 ارب روپے کے ٹیکس چوری ،حکومت کی حکمت عملی تیار، آج اہم بل پیش ہو گا
اسلام آباد (مہتاب حیدر): وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب آج (بدھ) قومی اسمبلی میں ٹیکس قوانین میں ترامیم کا بل 2024 پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس بل میں ٹیکس چوروں کے خلاف سخت اقدامات کی تجاویز شامل ہیں، جن کا مقصد بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کو روکنا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق، ایسے افراد جو اوسطاً 2.7 ملین روپے سالانہ کماتے ہیں، ان کی جانب سے تقریباً 378 ارب روپے کا ٹیکس چوری کیا گیا ہے۔
زرعی آمدنی ٹیکس (اے آئی ٹی) ایک اور متنازعہ مسئلہ ہے، جو آئینی طور پر صوبوں کا اختیار ہے۔ حکومت خاص طور پر سندھ سمیت دیگر صوبوں کو قائل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ اس اہم مسئلے کو آئی ایم ایف پروگرام کے تحت حل کیا جا سکے۔
اس حوالے سے حکومت کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے 2024 کے ٹیکس ترامیم آرڈیننس پر سخت مخالفت کا اظہار کیا ہے، جس کے بعد حکومت نے یہ ترامیم آرڈیننس کے بجائے بل کی شکل میں پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف بی آر کے ایک سینئر عہدیدار نے وضاحت کی ہے کہ اس بل میں ٹیکس کی شرح میں کسی قسم کی کمی یا اضافہ نہیں ہوگا، بلکہ نفاذ کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات شامل کیے جائیں گے۔
اندھے پن کا باعث بننے والی بیماریوں کی ابتدائی تشخص کیلئے انقلابی قدم سڈنی:آسٹریلوی ماہرین نے گوگل اور مختلف یونیورسٹیوں سمیت…
ہاؤسنگ سیکٹر کے فروغ کے لیے 11 رکنی ٹاسک فورس تشکیل وزیراعظم شہباز شریف نے ہاؤسنگ سیکٹر کی ترقی کے…
بجلی کی قیمت 12 روپے تک کم کرنے کیلئے حکومت کااہم فیصلہ اسلام آباد:حکومت نے نجی آئی پی پیز، سرکاری…
بھارت کے شہر ممبئی میں ایک کرکٹ میچ کے دوران 31 سالہ کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر…
شادی شخصیت کو کیسے بدلتی ہے؟ ماہرین کی تحقیق اکثر لوگ یہ کہتے ہیں کہ شادی کے بعد انسان کی…
اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کرتے ہوئے کوڈ آف کریمنل پروسیجر…