بجلی کی قیمت 12 روپے تک کم کرنے کیلئے حکومت کااہم فیصلہ
اسلام آباد:حکومت نے نجی آئی پی پیز، سرکاری بجلی گھروں، اور شمسی و پون بجلی منصوبوں کے ساتھ مذاکرات کا عمل مارچ 2025 تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد بجلی کے نرخ کو 12 روپے تک کم کرنا ہے۔ مزید برآں، سی پیک اور سرکاری پاور پلانٹس کے قرضوں کی ری پروفائلنگ اور بجلی کے بلوں پر محصولات کو کم کرنے کی حکمت عملی آئندہ فروری تک پایہ تکمیل تک پہنچائی جائے گی۔ اس کمی کو معیشت کے دیگر شعبوں کی آمدنی سے پورا کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ایک سینئر حکومتی عہدیدار کے مطابق، پہلے مرحلے میں حکومت نے 5 آئی پی پیز، جن میں حبکو پاور، روش پاور، اے ای ایس لال پیر پاور، صبا پاور پلانٹ، اور اٹلس پاور شامل ہیں، کے ساتھ معاہدے ختم کیے تھے، اور اب 365 میگاواٹ کے پاک جین پاور لمیٹڈ آئی پی پی کا معاہدہ ختم کیا جا رہا ہے۔ اس طرح اب تک حکومت 6 معاہدے ختم کرنے جا رہی ہے۔
378 ارب روپے کے ٹیکس چوری ،حکومت کی حکمت عملی تیار، آج اہم بل پیش ہو گا اسلام آباد (مہتاب…
اندھے پن کا باعث بننے والی بیماریوں کی ابتدائی تشخص کیلئے انقلابی قدم سڈنی:آسٹریلوی ماہرین نے گوگل اور مختلف یونیورسٹیوں سمیت…
ہاؤسنگ سیکٹر کے فروغ کے لیے 11 رکنی ٹاسک فورس تشکیل وزیراعظم شہباز شریف نے ہاؤسنگ سیکٹر کی ترقی کے…
بھارت کے شہر ممبئی میں ایک کرکٹ میچ کے دوران 31 سالہ کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر…
شادی شخصیت کو کیسے بدلتی ہے؟ ماہرین کی تحقیق اکثر لوگ یہ کہتے ہیں کہ شادی کے بعد انسان کی…
اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کرتے ہوئے کوڈ آف کریمنل پروسیجر…