الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹوں کے اندراج، اخراج، تبدیلی اور درستی پر پابندی لگا دی

عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہونے جا رہے ہیں اس حوالے الیکشن شیڈیول کا بھی اعلان کردیا گیا ہے جبکہ انتخابات کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ چند روز قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں اسسٹنٹ کمشرنز، ڈپٹی کمشنرز اور کمشنرز کے تبادلوں پر پابندی عائد کردی تھی اور آج الیکشن کمیشن کے افسران اور ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹوں کے اندراج، اخراج، تبدیلی اور درستی پر پابندی لگا دی ہے جبکہ افسران و ملازمین اور آر اوز کی چھٹیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام افسران کی ٹرانسفر، پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی تھی۔ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور چاروں چیف سیکرٹریز کو مراسلہ ارسال کردیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر اوز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، کسی بھی متعلقہ افسر کو تبدیل نہ کیا جائے نہ ہی چھٹی کی درخواست منظور کی جائے۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago