پاستان تحریک انصاف نے پارٹی چھوڑنے والوں کی واپسی پر مشروط آمادگی ظاہر کردی ہے۔ تفصیلات کیلئے پی ٹی آئی الیکشن سے قبل پارٹی چھوڑنے والوں کو واپس لینے کیلئے تیار ہو گئی ہے۔ سینئر رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے کہا ہے کہ جن افراد نے پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ان کی بڑی تعداد واپسی کی خواہش مند ہے، ایسے افراد کو پارٹی میں واپسی کا اعلان کرنا ہو گا جس کے بعد کیس ٹو کیس بنیاد پر فیصلہ صرف عمران خان کریں گے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات 2024 کا شیڈول جاری ہونے کے بعد ملک میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے۔ ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے ٹکٹس فائنل کرنے کا عمل جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے بھی امیدواروں کو ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولا طے کر لیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ جو لوگ مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، انہیں عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔ بابر اعوان نے مزید کہا ہے کہ جو لوگ پارٹی چھوڑ گئے ہیں ان کی نشستوں پاکستان تحریک انصاف کے الیکٹیبلز یا وکلاء الیکشن لڑیں گے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…