پاکستان تحریک انصاف نے ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولا طے کر لیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات 2024 کا شیڈول جاری ہونے کے بعد ملک میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے۔ ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے ٹکٹس فائنل کرنے کا عمل جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے بھی امیدواروں کو ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولا طے کر لیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ جو لوگ مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، انہیں عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔ بابر اعوان  نے مزید کہا ہے کہ جو لوگ پارٹی چھوڑ گئے ہیں ان کی نشستوں پاکستان تحریک انصاف کے الیکٹیبلز یا وکلاء الیکشن لڑیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بلے کا نشان چھن جانے کے خدشے کے پیشِ نظر بھی پاکستان تحریک انصاف  نے پلان بی پر کام شروع کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ آزاد امیدواروں کو میدان میں لانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ پارٹی چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان  نے اس حوالے سے کور کمیٹی کے ارکان کو اعتماد میں لے لیا ہے۔ ابتدائی طور پر خیبرپختونخوا کے ہر حلقے سے دو دو امیدواروں کو میدان میں لانے کے لیے ہوم ورک شروع کردیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا اور موبائل میسج کے ذریعے ووٹر کو قائل کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے پاس 70 فیصد عوام کی اکثریت ہے۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago