اسلام آباد:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے موجودہ مالی سال کے دوران گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
اوگرا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کے لیے گیس کی قیمت میں 8.71 فیصد اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے 25.78 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1778 روپے 35 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن سسٹم کے لیے اوسط قیمت 1762 روپے 51 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو طے کی گئی ہے۔
اوگرا نے یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں 208.67 فیصد اضافے کی درخواست دی تھی، جس پر اوگرا نے گزشتہ ماہ عوام کی آراء جاننے کے لیے سماعت کا انعقاد کیا تھا۔
اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کرتے ہوئے کوڈ آف کریمنل پروسیجر…
مریم نواز چین سے پاکستان کی تقدیر بدلنے والے معاہدے کر کے آئی ہیں:عظمیٰ بخاری لاہور :پنجاب کی وزیر اطلاعات…
مصنوعی ذہانت سے اسلام آباد کی سڑک کو خون میں لت پت دکھا کر جھوٹا بیانیہ بنایا گیا:وفاقی وزیر اطلاعات اسلام…
کیا آپ کو آنکھیں پھڑکنے کی وجہ معلوم ہے؟ لاہور:آنکھ پھڑکنا ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا سامنا تقریباً سب کو…
آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بڑے مالیاتی مطالبات منظور کر لیے اسلام آباد: آئی…
حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن، وزارت مذہبی امور کا اعلان اسلام آباد: بینکوں میں حج درخواستوں کی…