مصنوعی ذہانت سے اسلام آباد کی سڑک کو خون میں لت پت دکھا کر جھوٹا بیانیہ بنایا گیا:وفاقی وزیر اطلاعات

مصنوعی ذہانت سے اسلام آباد کی سڑک کو خون میں لت پت دکھا کر جھوٹا بیانیہ بنایا گیا:وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے اسلام آباد کی سڑک کو خون میں لت پت دکھا کر جھوٹا بیانیہ بنایا۔ اگر ان کا بیانیہ سچا ہوتا تو ان کے تمام اعداد و شمار ایک جیسے ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اموات کے حوالے سے جھوٹا پراپیگنڈا کیا، مگر ان کے اعداد و شمار میں فرق ہے۔ اگر وہ سچ بول رہے ہوتے تو پارٹی کا ہر فرد ایک جیسا بیان دیتا۔ حکومت نے خیرسگالی کا پیغام دیا، لیکن اسے کمزوری سمجھا گیا۔
عطا اللہ تارڑ نے ملتان کے قاسم باغ جلسے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس جلسے میں بھگدڑ مچنے سے پی ٹی آئی کے 8 سے 10 کارکن جاں بحق ہوئے، لیکن کیا ان کے گھر تعزیت کے لیے کوئی گیا؟ کنٹینر پر روزانہ الزام تراشی اور گالم گلوچ کی سیاست کی جاتی تھی۔ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین نے ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی روایت قائم کی۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بھی ٹرین مارچ اور بڑے جلسے کیے، لیکن کبھی کسی کو توڑ پھوڑ پر نہیں اکسایا۔وہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کو بھی احترام سے ‘‘خان صاحب‘‘ پکارتے تھے۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے اور اپنی ہی صفوں کے لوگوں کو نہیں بخشا گیا۔ انہوں نے شہزاد اکبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اُس وقت ہی خبردار کیا تھا کہ یہ لوگ بھاگ جائیں گے، اور آج وہی لوگ غائب ہیں۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست میں تکبر اور غرور تھا۔ ان کے دور میں اپوزیشن رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالا گیا، جس کی وجہ سے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے بینچ خالی رہے۔
انہوں نے حکومت کی کامیابیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا فوکس معیشت کی بہتری پر ہے۔ آج شرح سود کم ہو کر 13 فیصد پر آچکی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، اور معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ عام آدمی کو غربت اور مہنگائی سے نجات دلانا ہمارا اہم فرض ہے۔

 

News Tv

Recent Posts

مریم نواز چین سے پاکستان کی تقدیر بدلنے والے معاہدے کر کے آئی ہیں:عظمیٰ بخاری

مریم نواز چین سے پاکستان کی تقدیر بدلنے والے معاہدے کر کے آئی ہیں:عظمیٰ بخاری لاہور :پنجاب کی وزیر اطلاعات…

2 گھنٹے ago

کیا آپ کو آنکھیں پھڑکنے کی وجہ معلوم ہے؟

کیا آپ کو آنکھیں پھڑکنے کی وجہ معلوم ہے؟ لاہور:آنکھ پھڑکنا ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا سامنا تقریباً سب کو…

3 گھنٹے ago

آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بڑے مالیاتی مطالبات منظور کر لیے

آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بڑے مالیاتی مطالبات منظور کر لیے اسلام آباد: آئی…

6 گھنٹے ago

حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن، وزارت مذہبی امور کا اعلان

حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن، وزارت مذہبی امور کا اعلان اسلام آباد: بینکوں میں حج درخواستوں کی…

6 گھنٹے ago

عدالت کا وزیراعلیٰ کے پی کو 16 جنوری تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

عدالت کا وزیراعلیٰ کے پی کو 16 جنوری تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم پشاور: پشاور ہائیکورٹ…

6 گھنٹے ago

یونان کشتی حادثہ: درجنوں پاکستانی لاپتا، زندہ بچنے کی امیدیں ختم ہو گئیں: پاکستانی سفیر

یونان کشتی حادثہ: درجنوں پاکستانی لاپتا، زندہ بچنے کی امیدیں ختم ہو گئیں: پاکستانی سفیر ایتھنز:یونان کے قریب پیش آنے…

6 گھنٹے ago