حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن، وزارت مذہبی امور کا اعلان
اسلام آباد: بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل آج (17 دسمبر) کو اختتام پذیر ہو رہا ہے، وزارت مذہبی امور نے آخری دن کا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق آج تک موصول ہونے والی تمام درخواستیں ’پہلے آئیے، پہلے پائیے‘ کی بنیاد پر کامیاب تصور ہوں گی۔ علاوہ ازیں حج واجبات کی دوسری قسط 19 دسمبر سے 27 دسمبر کے دوران نامزد بینکوں میں جمع کرانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
وزارت نے مزید ہدایت کی ہے کہ تمام حج درخواست گزار اپنے اسمارٹ فون پر موبائل ایپ ’پاک حج‘ لازمی ڈاؤن لوڈ کریں تاکہ حج کے حوالے سے نئے اعلانات اور معلومات آسانی سے دستیاب رہیں۔
دوسری جانب بینکوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ آج شام 9 بجے تک تمام موصولہ درخواستیں وزارت کے آن لائن پورٹل پر لازمی اپ لوڈ کر دی جائیں۔
وزارت مذہبی امور نے انتباہ جاری کیا ہے کہ اگر درخواست میں کوئی خامی یا نامکمل معلومات ہوں تو اس کی تمام تر ذمہ داری درخواست گزار پر ہوگی۔ حکام نے عندیہ دیا ہے کہ واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کے بعد اگر خالی نشستیں دستیاب ہوں گی تو ان کے لیے نئی درخواستیں طلب کرنے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔
آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بڑے مالیاتی مطالبات منظور کر لیے اسلام آباد: آئی…
عدالت کا وزیراعلیٰ کے پی کو 16 جنوری تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم پشاور: پشاور ہائیکورٹ…
یونان کشتی حادثہ: درجنوں پاکستانی لاپتا، زندہ بچنے کی امیدیں ختم ہو گئیں: پاکستانی سفیر ایتھنز:یونان کے قریب پیش آنے…
واٹس ایپ نے ویڈیو کالنگ کے تجربے کو مزید دلچسپ اور پیشہ ورانہ بنانے کے لیے 4 نئی خصوصیات متعارف…
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کل سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی پاکستان اور…
اگر آپ بڑھتی عمر کے ساتھ اپنے دماغ کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں اور ڈیمینشیا جیسے امراض سے بچنا…