24 نومبر احتجاج: گرفتار مظاہرین جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیے گئے
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 24 نومبر کو ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے 40 مظاہرین کو مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
رپورٹس کے مطابق تھانہ شمس کالونی پولیس نے احتجاج کے دوران گرفتار مظاہرین کو عدالت میں پیش کیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی، لیکن ملزمان کے وکیل انصر کیانی نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے دلائل دیے کہ تمام گرفتار افراد مزدور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں گھروں سے اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان مقامات کی ویڈیوز بھی موجود ہیں جہاں سے ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔
جج نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد پولیس کی درخواست مسترد کر دی اور تمام گرفتار مظاہرین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ 24 نومبر کو پی ٹی آئی نے پشاور سے اسلام آباد تک احتجاجی مارچ کا انعقاد کیا تھا، جس دوران سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم ہوا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے دوران دو پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس نے مظاہرین کو اسلام آباد کی حدود سے باہر نکال دیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے پولیس پر براہ راست فائرنگ کرنے کا الزام لگایا اور کئی کارکنوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا، لیکن ان الزامات کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کے خلاف مختلف مقدمات درج کیے اور سیکڑوں افراد کو گرفتار کر کے عدالتوں میں پیش کیا۔
علما کو لڑانے والے ناکام ہوں گے، مولانا فضل الرحمان اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…
کویت میں 7,000 سال پرانا منفرد پتلا دریافت کویت میں ماہرین نے 7,000 سال پرانا مٹی کا ایک چھوٹا پتلا…
طلاق کے عوض کروڑوں روپے لینے کے بعد خاتون کا انکار چین میں ایک دلچسپ اور حیران کن معاملہ سامنے…
اگلی عالمی وبا امریکہ سے شروع ہو سکتی ہے، ماہرین کا انتباہ اسپین میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ…
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سلمان آغا نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میں اپنی شاندار…
ٹیکس قوانین میں ترمیم، نان فائلرز جائیداد اور شیئرز خریدنے کے اہل نہیں رہیں گے اسلام آباد:قومی اسمبلی میں نان…