فیصل واوڈا نے حالات بہتر ہونے کی نوید سنا دی
اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات سمیت تمام جمہوری معاملات جمہوری انداز میں ہی حل کیے جائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کو ہمیشہ اولین ترجیح دی جائے گی، جبکہ سیاسی مسائل اس کے بعد آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات ہوتی ہوئی دیکھ رہا ہوں اور مولانا فضل الرحمان کا مسئلہ بھی جلد حل ہو جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور باپ پارٹی کی نمائندگی کا معاملہ بھی طے پا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان شاء اللہ یہ سب جلدی ہوتا ہوا نظر آئے گا، اور یہی بات چیت سے آگے بڑھنے کا درست طریقہ ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے اس بات پر زور دیا کہ وہ پُرامید ہیں کہ ان کی کوششیں ضائع نہیں جائیں گی اور سیاسی جماعتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھیں گی۔
ندایاسر نے کن شرائط کے ساتھ اپنے شوہر کی 3 شادیوں کی اجازت دی ؟ کراچی:پاکستان کی مشہور اداکارہ اور میزبان…
بھیک دینے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ نئی دہلی: مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں بھیک…
378 ارب روپے کے ٹیکس چوری ،حکومت کی حکمت عملی تیار، آج اہم بل پیش ہو گا اسلام آباد (مہتاب…
اندھے پن کا باعث بننے والی بیماریوں کی ابتدائی تشخص کیلئے انقلابی قدم سڈنی:آسٹریلوی ماہرین نے گوگل اور مختلف یونیورسٹیوں سمیت…
ہاؤسنگ سیکٹر کے فروغ کے لیے 11 رکنی ٹاسک فورس تشکیل وزیراعظم شہباز شریف نے ہاؤسنگ سیکٹر کی ترقی کے…
بجلی کی قیمت 12 روپے تک کم کرنے کیلئے حکومت کااہم فیصلہ اسلام آباد:حکومت نے نجی آئی پی پیز، سرکاری…