Categories: پاکستان

بارشوں کا سسٹم پاکستان میں داخل، پنجاب میں بھی بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔ مغربی ہواؤں کا سسٹم پاکستان کے بیشتر علاقوں پر اثرانداز ہو گا جس کی وجہ سے کئی شہروں میں بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا باعث بن سکتا ہے۔ اس نئے سسٹم کے تحت بلوچستان کے پہاڑوں پر رواں موسم سرما کی پہلی برف باری کا بھی امکان ہے۔ سسٹم کے باعث 17 دسمبر اور 18 دسمبر کے دوران پنجاب اور خیبر پختون خوا میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں پہلی بار مصنوعی بارش ہو گئی ہے۔ مریدکے اور شاہدرہ میں مصنوعی بارش برسائی گئی، آج رات میں لاہور شہر میں مصنوعی بارش برسے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتاہیا ہے کہ آج پاکستان میں پہلی مصنوعی بارش ہوگئی ہے، متحدہ عرب امارات حکومت کی وجہ سے ہم مصنوعی بارش برسا سکے۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مصنوعی بارش کیلئے 48 فلیئر فائر کیے گئے ہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  فرسٹ فائر شاہدرہ اور مریدکے اطراف ہوئے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مصنوعی بارش میں الحمدللہ ایک روپیہ بھی نہیں لگا۔ ہفتے کی صبح بھی لاہوردنیاکادوسرا آلودہ ترین شہرتھا۔  لاہور کے 10 علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش ہوگئی۔ وزیراعلی کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے مشن کارزلٹ شام یارت تک آجائےگا،انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ،یواےای کی پوری ٹیم ایک ایک چیزدیکھ رہی تھی، کلاؤڈ سیڈنگ کے پہلے مشن کوکچھ دیرپہلے مکمل کیا گیا۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago