ضروریات زندگی کی 19 اشیا مزید مہنگی ہو گئیں ہیں۔ اس ھوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ فہرست کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کے بعد حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔
اداتہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انیس اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ دس کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔ حالیہ ایک ہفتے کے دوران چینی، دالیں، انڈے سمیت کئی اشیا مہنگی ہوئیں، چینی کی فی کلو قیمت 135 روپے سے بڑھ کر 143 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے، انڈے فی درجن 8 روپے 3 پیسے ، دال مونگ 3 روپے 36 پیسے فی کلو ، پیاز فی کلو 1 روپے 95 پیسے مہنگے ہوئے۔اسی طرح گندم کا آٹا، جلانے کی لکڑی اور بیف کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ لپٹن ٹی پاکستان کی یلو لیبل چائے اور سپریم چائے کی قیمتوں میں 60 روپے سے 110 روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔ لپٹن یلو لیبل چائے 800 گرام پیک 2195 کی بجائے 2085 میں، 430 گرام پیک 1197 کی بجائے 1137 میں دستیاب ہوگا۔اس طرح سپریم چائے 900 گرام پیک 1792 کی بجائے 1732 روپے میں فراہم کیا جائے گا۔