عمران خان کی مذاکرات کی تجویز پر بیرسٹر گوہر کا بڑا بیان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے ماضی میں بھی مذاکرات کی بات کی تھی اور یہ بات چیت ہونی چاہیے۔ اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ کورٹس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے مقدمے میں کیس سے ڈسچارج ہونے کی درخواست دائر کی گئی ہے کیونکہ ان مقدمات میں تمام الزامات جھوٹے ہیں اور ان میں بریت ہوگی۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے وزیراعظم اور دیگر حکومتی شخصیات کے خلاف بھی درخواست دائر کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں احتجاج کے دوران گولیاں نہیں چلیں، لیکن یہاں مظاہرین کے بیٹھنے سے پہلے ہی شیلنگ شروع کر دی گئی تھی۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کا ہمیشہ کہا ہے اور مذاکرات ضروری ہیں کیونکہ سیاسی مسائل کا حل صرف بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں کوئی شرائط نہیں رکھی گئی تھیں، تاہم مطالبات ضرور پیش کیے گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ماضی میں بھی مذاکرات ہوئے تھے، لیکن ایک مرحلے کے بعد رابطہ ختم ہو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات درج کرنے کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے، لیکن اب ملک کو بہتر کی طرف بڑھنا چاہیے کیونکہ اس صورتحال کا اب مزید جاری رہنا نقصان دہ ہے۔

 

 

 

 

 

News Tv

Recent Posts

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے آخری میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان

پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ کے لیے اپنی پلیئنگ…

37 منٹ ago

’میں یہ کام نہیں کر سکتا‘، کمپیوٹر آپریٹر نے انگلیاں کیوں کاٹیں؟

بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک کمپنی میں کام کرنے والے…

1 گھنٹہ ago

پکوان تیل بڑی آنت کے کینسر میں اضافے کی ممکنہ وجہ، تحقیق

پکوان تیل بڑی آنت کے کینسر میں اضافے کی ممکنہ وجہ، تحقیق امریکی حکومت کی سربراہی میں ہونے والی ایک…

2 گھنٹے ago

پانی کی ایک بوتل 27 لاکھ روپے کی جاپانی کمپنی نے لگژری واٹر کو آرٹ بنا دیا

جاپان کی ایک کمپنی نے پانی کی بوتل کو لگژری پراڈکٹ کے طور پر متعارف کروا کر سب کو حیران…

3 گھنٹے ago

پی ٹی آئی کے متضاد بیانات مذاکرات میں رکاوٹ ہیں، خواجہ آصف

سیالکوٹ: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنرل فیض کی چارج شیٹ کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…

3 گھنٹے ago

صدر دباؤ برداشت نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دیں، جے یو آئی

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان اسلم غوری نے مدارس بل پر صدر مملکت کے اعتراضات…

4 گھنٹے ago