Categories: پاکستان

طاقت کے بل پر سیاسی وفاداریاں تبدیل کروانے کا سلسلہ بند کروائیں، پی ٹی آئی کی عدلیہ سے درخواست

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے انتخابی شیڈول کے فی الفور اجراء کا مطالبہ کردیا۔ اجلاس میں انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف انعقاد کی تیاریاں مکمل کرنے اور انتخابات کے 8 فروری 2024 کو ہر صورت منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا جبکہ انتخابات کے آزادانہ ،منصفانہ اور شفاف انعقاد کیلئے غیر جانبدار عدالتی افسران بطور انتخابی عملہ مقرر کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں انتخابات کے شفاف اور مؤثر انعقاد کیلئے تحریک انصاف کو "بلے” کے انتخابی نشان کے فوری اجرا کے مطالبے کا بھی اعادہ کیا گیا۔ کور کمیٹی کی جانب سے انتخابات سے قبل تحریک انصاف کے ذمہ داران اور قائدین کی پکڑ دھکڑ کے سلسلے کی شدید مذمت کی گئی۔

کور کمیٹی کی جانب سے سینئر مرکزی رہنما شیر افضل مروت کی لاہور ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتاری کو مکمل طور پر غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن اورسینئر ماہر قانون شعیب شاہین سے کوئٹہ ائیر پورٹ پر کی جانے والی بدسلوکی اور انہیں کنونشن میں شرکت سے روکنے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔ تحریک انصاف کو ریاستی قوت کے بل پر پر امن سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہ دینے اور اسے انتخاب سے باہر کرنے کی کوششیں جمہوریت پرسنگین حملہ قرار دیا گیا۔ زائدالمیعاد غیرآئینی، غیرقانونی اور غیرنمائندہ نگران حکومتوں سے طاقت کے ذریعے جمہوریت کو کچلنے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ کور کمیٹی نے الیکشن کمیشن پر تمام جماعتوں کیلئے انتخاب میں حصہ لینے کے یکساں اور مساوی مواقع یقینی بنانے پر زور دیا۔

کورکمیٹی نے ریاستی اداروں/شخصیات کے بارے میں ہر قسم کی نفرت انگیز مہم سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں فیصلہ سازی باہمی مشاورت کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہے، کسی فردِ واحد کے فیصلوں یا شخصی اقدامات کی نہ تو جماعت میں گنجائش ہے اور نہ اس کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، تحریک انصاف کے تمام فیصلے کورکمیٹی اجلاسوں میں مفصل مشاورت اور مکمل اتفاقِ رائے سے کئے جاتے ہیں، کورکمیٹی کے فیصلوں کو بانی چیئرمین جناب عمران خان کی تائید و توثیق اور باضابطہ منظوری کے بعد نافذ کیا جاتا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ اغواء برائے بیان اور جبری طلاقوں کے قابلِ مذمت سلسلے کے بعد رضا کارانہ طور پر خود کو قانون کے حوالے کرنے والے امجد خان نیازی، عمر تنویر بٹ اور دیگر کارکنان پر رات کے اندھیرے میں بدترین جسمانی تشدد اور انہیں جبراً تحریک انصاف یا سیاست سے علیحدگی پر مجبور کرنا آئین و قانون سے منافی ہے، معزز عدلیہ پردہ نشین ریاستی کارندوں کی ماورائے آئین و قانون سرگرمیوں کا نوٹس لیں اور طاقت کے بل پر سیاسی وفاداریاں تبدیل کروانے کا مذموم سلسلہ بند کروائیں۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

21 گھنٹے ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

22 گھنٹے ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago