عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ انترنیشنل مارکیٹ میں کام تیل سستا ہونے کے بعد ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے تک کی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 16 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج رات کیا جائے گا۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائے گا اور قیمتوں میں کمی کا اطلاق 16 دسمبر یعنی رات 12 بجے سے ہوگا۔
دوسری جانب صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت آج 300 روپے فی تولہ کا اضافہ ہو گیا ہے۔ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونا 300 روپے اضافے سے 2 لاکھ 18 ہزار 600 روپے فی تولہ قیمت پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 87 ہزار 414 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…