سیالکوٹ: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنرل فیض کی چارج شیٹ کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رویے میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ وہ مذاکرات سے پہلے اپنے اندرونی اختلافات ختم کرے اور متحد ہو جائے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کوئی ایسی صورت حال نہیں بنی کہ مذاکرات شروع کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’فی الحال تو پی ٹی آئی اپنی اندرونی لڑائیوں میں الجھی ہوئی ہے۔ کبھی دو شرائط پیش کی جاتی ہیں، کبھی غیر مشروط مذاکرات کی بات کی جاتی ہے، اور کبھی کمیٹیوں کے قیام کا کھیل کھیلا جاتا ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو پہلے اپنی اندرونی تقسیم ختم کرنی چاہیے۔ ’’ان کی قیادت اور ارکان کے بیانات میں ہم آہنگی نہیں ہے۔ بانی کچھ کہتے ہیں، بشریٰ بی بی کچھ اور، اور بانی کی بہنیں مختلف بات کرتی ہیں۔ پہلے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں، پھر ہم مذاکرات پر غور کریں گے۔‘‘
وزیردفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رویے میں تبدیلی تو آئی ہے، لیکن خلوص کا فقدان برقرار ہے۔ ’’کسی بھی مذاکرات کی کامیابی کے لیے خلوص ضروری ہے، اور پی ٹی آئی کی قیادت میں یہ عنصر نظر نہیں آتا۔ بانی پی ٹی آئی کی شخصیت میں خلوص کی کمی ہے، چاہے وہ سیاست ہو یا زندگی کے دیگر معاملات۔‘‘
خواجہ آصف نے یہ بھی واضح کیا کہ حکومت کو ابھی تک پی ٹی آئی کی طرف سے کوئی باضابطہ مذاکرات کی پیشکش نہیں ملی۔ ’’یہ لوگ اسپیکر کے پاس جاتے ہیں، چائے بسکٹ کھاتے ہیں، اور واپس آ جاتے ہیں۔ غیر مشروط مذاکرات کی کال آئی ہے، لیکن خواہشات کی تکمیل کے لیے مذاکرات ممکن نہیں۔‘‘
ملٹری کورٹس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر انہوں نے کہا کہ انہیں اس فیصلے کی تفصیلات معلوم نہیں، لیکن انہیں یقین ہے کہ قانونی اور آئینی پہلو کا کوئی نہ کوئی راستہ موجود ہوگا۔
وزیردفاع نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو پہلے یہ ادراک کرنا ہوگا کہ انہوں نے ملک اور پاک فوج کے خلاف بغاوت کا راستہ اپنایا ہے۔ ’’یہ لوگ نفرت کا ماحول پیدا کر رہے ہیں، جس سے ملک اور اداروں کو نقصان پہنچا ہے۔‘‘
گوگل نے اپنی نئی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کا تعارف کرایا ہے، جو ویب پر براؤزنگ کرنے کے لیے صارف…
پاکستانی اداکارہ نادیہ افگن نے اپنی پہلی ملاقات میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ہونے والے ایک ناخوشگوار…
پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ کے لیے اپنی پلیئنگ…
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے ماضی میں بھی مذاکرات…
بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک کمپنی میں کام کرنے والے…
پکوان تیل بڑی آنت کے کینسر میں اضافے کی ممکنہ وجہ، تحقیق امریکی حکومت کی سربراہی میں ہونے والی ایک…