صدر دباؤ برداشت نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دیں، جے یو آئی

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان اسلم غوری نے مدارس بل پر صدر مملکت کے اعتراضات پر سخت بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صدر نے واضح کر دیا ہے کہ ملکی آزادی اور خودمختاری کو چند پیسوں کے بدلے گروی رکھا جا چکا ہے۔

ترجمان جے یو آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ بیرونی دباؤ کے تحت مدارس بل پر دستخط نہ کرنا آئین، جمہوریت، پارلیمنٹ، قوم اور اسلام کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم یہ پوچھنے میں حق بجانب ہے کہ کیا اب ہماری مساجد اور دینی مدارس کے معاملات یہودی مالیاتی ادارے چلائیں گے؟

اسلم غوری نے صدر مملکت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ دباؤ کا سامنا نہیں کر سکتے تو انہیں عزت کے ساتھ اپنے عہدے سے الگ ہو جانا چاہیے۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی جمہوری جدوجہد کی تاریخ کو مسخ کیا جا رہا ہے، اور اگر آئینی حقوق نہ دیے گئے تو جے یو آئی احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اور مذہبی طبقے میں اس صورتحال کی وجہ سے شدید بےچینی پائی جا رہی ہے۔ جے یو آئی نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنے مؤقف سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔

اسلم غوری نے بتایا کہ مدارس رجسٹریشن بل کے حوالے سے حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے، تاہم سینیٹر کامران مرتضیٰ اس حوالے سے بات چیت کے لیے حکومتی نمائندوں سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان اس معاملے پر اپنا واضح مؤقف پہلے ہی پیش کر چکے ہیں۔

جے یو آئی کے مطابق اگر ان کے دلائل تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج جمہوری حق کے تحت کیا جائے گا۔ اسلم غوری نے کہا کہ ایوان صدر کے وعدے پورے نہ ہونے سے دینی طبقے کے تحفظات بڑھ رہے ہیں، اور جے یو آئی اپنے مؤقف پر قائم رہتے ہوئے ہر فورم پر اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

 

 

News Tv

Recent Posts

پکوان تیل بڑی آنت کے کینسر میں اضافے کی ممکنہ وجہ، تحقیق

پکوان تیل بڑی آنت کے کینسر میں اضافے کی ممکنہ وجہ، تحقیق امریکی حکومت کی سربراہی میں ہونے والی ایک…

57 منٹ ago

پانی کی ایک بوتل 27 لاکھ روپے کی جاپانی کمپنی نے لگژری واٹر کو آرٹ بنا دیا

جاپان کی ایک کمپنی نے پانی کی بوتل کو لگژری پراڈکٹ کے طور پر متعارف کروا کر سب کو حیران…

1 گھنٹہ ago

پی ٹی آئی کے متضاد بیانات مذاکرات میں رکاوٹ ہیں، خواجہ آصف

سیالکوٹ: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنرل فیض کی چارج شیٹ کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…

2 گھنٹے ago

مراد سعید، حماد اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

مراد سعید، حماد اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار لاہور:انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی…

4 گھنٹے ago

مدارس رجسٹریشن معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا: طاہر اشرفی

مدارس رجسٹریشن معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا: طاہر اشرفی لاہور: پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے…

5 گھنٹے ago

عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لئے مقرر

عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لئے مقرر اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف…

10 گھنٹے ago