مراد سعید، حماد اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
لاہور:انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے 8 روپوش رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا، جن میں مراد سعید، حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال شامل ہیں۔
عدالت نے اس مقدمے میں دیگر رہنماؤں زبیر خان نیازی، حامد رضا گیلانی، محمد جاوید، عبد الصمد اور واثق قیوم کو بھی اشتہاری قرار دیا۔
جج ارشد جاوید نے انسداد دہشت گردی عدالت میں ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تھانہ نصیر آباد کے مقدمے پر پولیس کی درخواست پر کارروائی کی۔
پولیس نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ تمام ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہو چکے ہیں اور جاری کردہ وارنٹس کے باوجود انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
سیالکوٹ: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنرل فیض کی چارج شیٹ کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان اسلم غوری نے مدارس بل پر صدر مملکت کے اعتراضات…
مدارس رجسٹریشن معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا: طاہر اشرفی لاہور: پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے…
عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لئے مقرر اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف…
سندھ میں چینی سرمایہ کاری کا انقلاب، میڈیکل سٹی، فرٹیلائزر اور سولر پارک کے بڑے معاہدے کراچی : چینی سرمایہ…
ٹائم میگزین نے سال کی بہترین شخصیت کے نام کا اعلان کردیا نیویارک:عالمی شہرت یافتہ جریدے ٹائم میگزین نے سال…