مدارس رجسٹریشن معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا: طاہر اشرفی
لاہور: پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر کوئی سمجھوتا ممکن نہیں ہے۔
مدارس کی رجسٹریشن کے تنازع کے حوالے سے ایک بیان میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ اختلاف اس بات پر ہے کہ جو مدارس وزارت تعلیم کے ساتھ منسلک ہو گئے ان کے حوالے سے کسی قسم کی منفی قانون سازی نہ ہو، مدارس اپنا آڈٹ کرواتے ہیں اور مدارس کے حسابات سب کیلئے کھلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مدارس کے حسابات کو چیک کرنا چاہتا ہے تو مدارس کو کیا اعتراض ہو سکتا ہے؟ کسی بھی عالمی قوت کو پاکستان کے نظام میں مداخلت کا حق ہے اور نہ ہی کوئی عالمی قوت پاکستان کے مدارس کے نظام میں مداخلت کر سکتی ہے۔
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ فیٹف کے حوالے سے ماضی میں بھی مدارس سے کوئی شکایت تھی اور نہ ہی اب ہے، گالی گلوچ اور الزام تراشی سے مدارس کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔
مراد سعید، حماد اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار لاہور:انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی…
عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لئے مقرر اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف…
سندھ میں چینی سرمایہ کاری کا انقلاب، میڈیکل سٹی، فرٹیلائزر اور سولر پارک کے بڑے معاہدے کراچی : چینی سرمایہ…
ٹائم میگزین نے سال کی بہترین شخصیت کے نام کا اعلان کردیا نیویارک:عالمی شہرت یافتہ جریدے ٹائم میگزین نے سال…
فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے جدید ٹیکنالوجی 21 دسمبر سے کام شروع کر دے گی لاہور: لاہور کے شہریوں کی…
کتا مار مہم کے حوالے سے عدالت کا بڑا فیصلہ لاہور:لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پنجاب بھر میں کتا…