پاکستان میں ادب سے محبت کرنے والا ہر شخص ہاشم ندیم کا نام جانتا ہے۔ اگر آپ نہیں جانتے تو آپ نے خدا اور محبت ڈرامہ تو دیکھ ہی رکھا ہو گا۔ یہ ڈرامہ ہاشم ندیم کے ناول خدا اور محبت پر ہی بنایا گیا ہے۔ ہاشم ندیم کا تعلق بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے ہے۔ ہاشم ندیم نے سی ایس ایس کر کے سول سروس جائن کی اور اہم عہدوں پر فائز رہے، اس وقت بھی ہاشم ندیم بیوروکریسی میں اہم عہدے پر فائز ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہاشم ندیم اردو ادب کی دنیا کا بڑا نام ہیں۔ انکے لکھے ناولز لوگ انتہائی شوق سے پڑھتے ہیں۔ انہوں نے پری زاد ناول لکھا جس پر پھر ڈرامہ بنایا گیا جس میں پری زاد کا کردار امر ہو گیا۔
اسی طرح ہاشم ندیم نے مقدس ناول لکھا۔ ہاشم ندیم کے دیگر ناولز میں صلیب عشق، ایک محبت اور صحیح، ایمان امید اور محبت شامل ہیں۔ ایک محبت اور صحیح ناول میں ہاشم ندیم نے معاشرے میں طاقت کی تقسیم پر کہانی لکھی جبکہ بچپن کا دسمبر انکا سب سے خوبصورت ناول ہے جس میں انہوں نے اپنی زندگی کی اصل کہانی لکھی ہے یا یوں کہہ لیں کے بچپن کا دسمبر ہاشم ندیم کی آپ بیتی ہے۔
عبداللہ ناول کے تین پارٹس ہیں۔ پہلے دو پارٹس تو آن لائن میسر ہیں لیکن عبداللہ 3 آن لائن میسر نہیں آتا لیکن اگر آپ یہ ناول فری آن لائن پڑھنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔ عبداللہ 3 مکمل ناول۔۔۔ ہاشم ندیم کا نام پاکستان مین بہترین درامہ رائٹر کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پری زاد، خدا اور محبت کے علاوہ ان کے لکھے مشہور ڈرامے درج ذیل ہیں۔
دھانی، وصال، رقص بسمل، جھوم، جھوک سرکار، عشق زہے نصیب۔ اس کے علاوہ انہوں نے عبداللہ کے نام سے ایک ٹیلی فلم بھی بنائی جس کی کہانی عبداللہ ناول سے مختلف ہے۔ اردو ناولز میں ہاشم ندیم نے نئے نئے تجربات کیے۔ کہیں وہ معاشرے کے طبقاتی فرق پر بات کرتے ہیں اور کہیں انہوں نے یہودیوں کے طاقت کے نظام پر لازوال ناول لکھ ڈالا۔ البتہ ناول عبداللہ بالکل مختلف ہے۔ عبداللہ ناول میں ہاشم ندیم نے ہماری دنیا میں چلتے ایک پیرالل نظام کا ذکر کیا جس میں مجذوب، حقیقی پیر، عکس آئینہ کا نظریہ اور محبت کے ساتھ ساتھ طباقتی فرق پر کہانی کے کردار تشکیل دیے۔ عبداللہ اپنی نوع کا ایک مختلف اردو ناول ہے۔ اگر آپ نے عبداللہ کا پہلا اور دوسرا پارٹ نہیں پڑھا تب بھی آپ عبداللہ 3 کی کہانی کو آسانی سے سمجھ سکتے ہیں اور اس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
ہاشم ندیم میڈیا کے سامنے آنے سے کتراتے ہیں اور انہوں نے کبھی کوئی انٹرویو بھی نہین دیا۔ انکا صرف ایک انٹرویو موجود ہے وہ بھی انہوں نے ریڈیو کیلئے ریکارڈ کروایا تھا، اس کے علاوہ وہ لائم لائٹ کو خاص پسند نہیں کرتے اور پردے کے پیچھے رہ کر کام کرتے ہیں۔ لیکن انکا کام بولتا بھی ہے اور دنیا کو دکھاتا بھی ہے کہ ہاشم ندیم کتنے باکمال لکھاری، ادیب اور کہانی کار ہیں۔