Categories: پاکستان

شیر افضل مروت کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا

پی ٹی آئی کے نائب صدر شیر افضل خان مروت کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیر افضل خان مروت کو لاہور کے جی پی او چوک سے گرفتار کیا گیا، پنجاب پولیس  نے نائب صدر پاکستان تحریک انصاف کو لاہور ہائی کورٹ کے باہر مرکزی گیٹ کے سامنے سے تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا ہے۔ گرفتاری کے بعد وکیل رہنماء شیر افضل مروت کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل خان مروت سمیت پاکستان تحریک انصاف کے 21 مقامی رہنماں اور کارکنوں کے خلاف صوابی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ تھانہ صوابی کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا، اس حوالے سے سے پولیس نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداروں اور کارکنوں نے گزشتہ ہفتے ورکرز کنونشن میں شرکت کی تھی۔

مقدمہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ پروگرام میں پاکستان اور حکومت مخالف تقاریر کی گئیں، شیر افضل مروت طلباء کو اشتعال دلاتے رہے، مقدمہ میں شہر افضل مروت سمیت 20 ملزمان کو نامزد کیا گیا، مقدمہ تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر ناصر منظور چوہدری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago