پی ٹی آئی کے نائب صدر شیر افضل خان مروت کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیر افضل خان مروت کو لاہور کے جی پی او چوک سے گرفتار کیا گیا، پنجاب پولیس نے نائب صدر پاکستان تحریک انصاف کو لاہور ہائی کورٹ کے باہر مرکزی گیٹ کے سامنے سے تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا ہے۔ گرفتاری کے بعد وکیل رہنماء شیر افضل مروت کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل خان مروت سمیت پاکستان تحریک انصاف کے 21 مقامی رہنماں اور کارکنوں کے خلاف صوابی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ تھانہ صوابی کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا، اس حوالے سے سے پولیس نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداروں اور کارکنوں نے گزشتہ ہفتے ورکرز کنونشن میں شرکت کی تھی۔
مقدمہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ پروگرام میں پاکستان اور حکومت مخالف تقاریر کی گئیں، شیر افضل مروت طلباء کو اشتعال دلاتے رہے، مقدمہ میں شہر افضل مروت سمیت 20 ملزمان کو نامزد کیا گیا، مقدمہ تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر ناصر منظور چوہدری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔