لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ملک بھر میں عام انتخابات کا عمل روک دیا گیا

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن 11 دسمبر کی معطلی کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کی جاری ٹریننگ کو روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں عام انتخابات بیوروکریسی سے کروانے کا الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے اور پنجاب میں انتخابات ایگزیکٹو سے کروانے کیخلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کر دی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کرانے پر قوم کے اربوں روپے لگتے ہیں اگر بڑی جماعتیں الیکشن نتائج تسلیم نہ کریں تو قوم کا پیسہ ضائع ہو گا، الیکشن کمیشن کو فری اینڈ فیئر الیکشن کرانے ہیں، شفاف انتخابات کو حقیقت میں بدلنے کیلئے امیدواروں اور ووٹروں کو یکساں مواقع فراہم کرنے ہیں۔ جسٹس علی باقر نجفی نے فیصلے میں مزید لکھا کہ موجودہ صورتحال میں عام ابتخابات سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکتے جس سے جمہوریت کا مستقبل کمزور ہو سکتا ہے، درخواست میں قومی ایشو سے متعلق نشاندہی کی گئی لہٰذا لارجر بینچ کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھجوائی جاتی ہے۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

7 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

7 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

8 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

8 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

8 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

9 گھنٹے ago