رانا ثناء اللہ کا پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے نرم مؤقف
اسلام آباد وزیراعظم کے مشیر اور سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کی طرف سے مذاکرات کا پیغام آیا تو ہماری جانب سے انکار نہیں کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے مذاکرات کے لیے کمیٹی تو بنائی ہے لیکن اب تک مذاکرات کا پیغام نہیں بھیجا۔ اگر مذاکرات کا پیغام آتا ہے تو ہم انکار نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فائنل کال سے پہلے تحریک انصاف سے رابطہ کیا گیا تھا، مگر عمران خان کی رہائی کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ہم نے یہ پیشکش کی ہے کہ وہ دل سے معذرت کریں، کیونکہ 9 مئی کو جن کی تنصیبات اور گھروں پر حملے ہوئے، ان کے بارے میں پی ٹی آئی نے اب تک مذمت کیوں نہیں کی؟ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ 9 مئی کو ہونے والی کارروائیاں ان سے غلط ہوئیں۔ یہ کہنا کہ 9 مئی کو وہ موجود نہیں تھے، حقیقت سے پہلو برتر ہے اور اس سے محض تلخی بڑھے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا موجودہ پیغام یہ ہے کہ ہم سے کیوں مذاکرات کریں، جو کہ درست نہیں۔ رانا ثناء اللہ نے یہ بھی کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے کو بیٹھ کر حل کیا جا سکتا ہے، اور اس میں کوئی ڈیڈلاک والی صورتحال نہیں ہے۔ مدارس کے رجسٹرڈ ہونے سے فرق نہیں پڑتا چاہے وہ سوسائٹی ایکٹ کے تحت ہوں یا وزارت تعلیم سے رجسٹرڈ ہوں۔
گوگل نے اپنی نئی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کا تعارف کرایا ہے، جو ویب پر براؤزنگ کرنے کے لیے صارف…
پاکستانی اداکارہ نادیہ افگن نے اپنی پہلی ملاقات میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ہونے والے ایک ناخوشگوار…
پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ کے لیے اپنی پلیئنگ…
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے ماضی میں بھی مذاکرات…
بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک کمپنی میں کام کرنے والے…
پکوان تیل بڑی آنت کے کینسر میں اضافے کی ممکنہ وجہ، تحقیق امریکی حکومت کی سربراہی میں ہونے والی ایک…