غذائیت سے بھرپور خوراک 66 فیصد پاکستانیوں کی پہنچ سے دور

غذائیت سے بھرپور خوراک 66 فیصد پاکستانیوں کی پہنچ سے دور

نیویارک :عالمی ادارے کی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کی کل آبادی کا 66 فیصد حصہ غربت کے باعث وٹامنز اور پروٹین سے بھرپور خوراک خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کی رپورٹ میں پاکستان کے چاروں صوبوں میں غذائیت سے بھرپور خوراک کی دستیابی اور قیمتوں کا تجزیہ کیا گیا۔ رپورٹ کا مقصد بینظیر انکم سپورٹ جیسے سماجی تحفظ کے پروگرام کے ذریعے غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی میں موجود چیلنجز اور اس پروگرام کی افادیت کا جائزہ لینا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کی اوسطاً 66 فیصد آبادی انسانی جسم کو درکار غذائیت سے بھرپور خوراک خریدنے سے قاصر ہے، جبکہ صوبہ بلوچستان میں یہ شرح سب سے زیادہ ہے۔
بلوچستان کے دیہی علاقوں میں 84 فیصد جبکہ شہری علاقوں میں 78 فیصد افراد غذائیت سے بھرپور خوراک خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ سندھ کے دیہی علاقوں میں 76 فیصد، شہری علاقوں میں 60 فیصد، پنجاب کے دیہی علاقوں میں 68 فیصد اور شہری علاقوں میں 63 فیصد افراد غذائیت سے بھرپور خوراک کی خریداری کے قابل نہیں ہیں۔ خیبرپختونخوا کے دیہی علاقوں میں 59 فیصد جبکہ شہری علاقوں میں 67 فیصد افراد بھی یہ خوراک خریدنے سے قاصر ہیں۔ رپورٹ میں انسانی جسم کی بنیادی ضروریات پوری کرنے والی غذائیت والی خوراک کے یومیہ اخراجات بھی بتایا گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بنیادی ضروریات پوری کرنے والی خوراک کے یومیہ اخراجات فی کس 18 سے 32 روپے ہیں اور قومی سطح پر ملک بھر میں صرف 5 فیصد افراد ان اخراجات کو برداشت نہیں کرسکتے۔
تاہم غذائیت سے بھرپور خوراک کے لیے 67 سے 78 روپے فی کس روزانہ درکار ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ تقریباً 6 افراد پر مشتمل کنبے کو ماہانہ کم از کم 14 ہزار روپے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ اپنی غذائیت کی ضروریات کو پورا کر سکیں۔ مزید یہ کہ اگر کنبے میں حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی مائیں، نومولود یا بڑھتی عمر کے بچے ہوں تو ان کو مزید غذائیت سے بھرپور خوراک کی ضرورت ہوتی ہے۔ رپورٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسے سماجی تحفظ کے پروگرام کو خواتین اور بچوں میں غذائیت کی کمی کو دور کرنے کے لیے اہم قرار دیا گیا ہے۔

News Tv

Recent Posts

گوگل کا نیا ٹول جو ویب براؤزر کو خودکار طریقے سے کنٹرول کرے گا

گوگل نے اپنی نئی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کا تعارف کرایا ہے، جو ویب پر براؤزنگ کرنے کے لیے صارف…

2 گھنٹے ago

نادیہ افگن کی خلیل الرحمان قمر کے ساتھ پہلی ملاقات کی کہانی

پاکستانی اداکارہ نادیہ افگن نے اپنی پہلی ملاقات میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ہونے والے ایک ناخوشگوار…

2 گھنٹے ago

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے آخری میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان

پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ کے لیے اپنی پلیئنگ…

3 گھنٹے ago

عمران خان کی مذاکرات کی تجویز پر بیرسٹر گوہر کا بڑا بیان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے ماضی میں بھی مذاکرات…

3 گھنٹے ago

’میں یہ کام نہیں کر سکتا‘، کمپیوٹر آپریٹر نے انگلیاں کیوں کاٹیں؟

بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک کمپنی میں کام کرنے والے…

3 گھنٹے ago

پکوان تیل بڑی آنت کے کینسر میں اضافے کی ممکنہ وجہ، تحقیق

پکوان تیل بڑی آنت کے کینسر میں اضافے کی ممکنہ وجہ، تحقیق امریکی حکومت کی سربراہی میں ہونے والی ایک…

5 گھنٹے ago