فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد نے کہا ہے کہ فواد چودھری جیل سے الیکشن لڑیں گے، مہم کل سے میں خود چلاؤں گی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حبا فواد نے کہا کہ فواد چودھری کے ٹکٹ پر کوئی اور الیکشن نہیں لڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کی موجودگی میں فیصل چودھری کا رویہ ٹھیک نہیں تھا، ان کے رویے پر انہیں عدالت لے کر جاؤں گی۔
حبا فواد نے بتایا کہ توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی آج ملتوی ہو گئی، کیس کی کارروائی 19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج بھی بہت چل کر جیل کے اندر جانا پڑا، آئی جی جیل خانہ جات کو ان مسائل کو بھی دیکھنا پڑے گا۔
حبہ فواد سے سوال کیا گیا کہ فواد چوہدری کس پارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے تو اسکا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بات کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا فواد چوہدری کس پارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…