Categories: پاکستان

عمران خان کا نریندر مودی اور بھارت کیلئے پیغام

مقبوضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر اڈیالہ جیل میں قید بانی چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے خصوصی پیغام جاری کردیا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور اہلِ کشمیر سے بین الاقوامی برادری کے حقِ خود ارادیت کے دیرینہ وعدے اور انہیں فراہم کی گئی ضمانتوں کی صریح خلاف ورزی ہے، اہلِ عالم نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے مظلوم کشمیریوں کو خود ارادیت کے بنیادی حق کی ضمانت دے رکھی ہے۔

بانی چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اپنے کشمیری بھائیوں کی مکمل سفارتی ، اخلاقی اور سیاسی حمایت کرتی ہے، پاکستان اور بھارت کے مابین برسوں پر محیط کشیدگی اور تصادم کا بنیادی سبب مسئلہ کشمیر ہے، مودی سرکار نے 5 اگست 2019 کے غیرآئینی ، غیر قانونی اور ظالمانہ اقدام سے کشمیر کی حیثیت تبدیل کر کے اس پر ناجائز تسلط کومستقل کرنے کی کوشش کی تو تحریک انصاف کی حکومت نے بھرپور ردعمل دیا،  قومی مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے بھارت کےساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں تھے مگر 5 اگست 2019 کے ناقابل قبول اقدام کے بعد اہلِ کشمیر کی امنگوں کو اپنے مفاد کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہتے تھے۔

عمران خان نے مزید کہا ہے کہ ملک پر مسلط موجودہ حکمران ٹولے نے مسئلہ کشمیر کو پسِ پشت ڈال کر کشمیریوں کی قربانی کو بیچ دیا ہے، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسئلے کے حل میں معاون ثابت ہونے کی بجائے اس میں مزید پیچیدگی کا باعث بنے گا، تحریک انصاف پوری دل جمعی، استقامت اور مصمم ارادے کیساتھ مظلوم کشمیری بھائیوں کی آزادی اور ان کے حقِ خود ارادیت کے حصول کی بے مثال جدوجہد کی حمایت و پشتیبانی کرتی رہے گی۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

8 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

8 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

9 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

9 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

10 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

10 گھنٹے ago