توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

اسلام آباد: تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔
سماعت کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل سے عدالت لایا گیا، جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی جیل کے باہر سے عدالت میں پیش ہوئیں۔ جج شاہ رخ ارجمند نے فرد جرم پڑھ کر سنائی، جس کے بعد سماعت ملتوی کر دی گئی۔
واضح رہے کہ عمران خان پہلے ہی مختلف کیسز کے باعث اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ انہیں ابتدائی طور پر عدت کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد دیگر مقدمات میں گرفتاری اور رہائی کے احکامات جاری ہوتے رہے۔ دوسری جانب، بشریٰ بی بی عدت کیس میں بری ہو چکی ہیں اور دیگر مقدمات میں ضمانت پر رہا ہیں۔
اسی دوران، آج پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی اور خاتون رہنما یاسمین راشد پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔ ان پر الزام ہے کہ 9 مئی کو لاہور میں تھانہ شادمان کی حدود میں جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تھے۔ ان کا کیس لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر سماعت ہے، جس کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں ہوئی۔

News Tv

Recent Posts

10 ماہ میں ملک بھر میں 573 سکیورٹی اہلکار شہید،341 خوارج مارے گئے

10 ماہ میں ملک بھر میں 573 سکیورٹی اہلکار شہید،341 خوارج مارے گئے گزشتہ دس ماہ کے دوران دہشت گردی کے…

24 منٹ ago

مارکیٹ اوقات پر قابو نہ پایا تو ماحول خراب ہو سکتا ہے، عدالت

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے مارکیٹس کے اوقات کار اور شادی تقریبات کو محدود کرنے کے لیے ایک مربوط پالیسی بنانے کی…

3 گھنٹے ago

مذکورہ نمبرز کو اے ٹی ایم کارڈ کا ’’ کوڈ‘‘ کبھی نہ بنائیں؟ فوری تبدیل کر لیں

مذکورہ نمبرز کو اے ٹی ایم کارڈ کا ’’ کوڈ‘‘ کبھی نہ بنائیں؟ فوری تبدیل کر لیں بہت سے لوگ…

5 گھنٹے ago

اگر آپ بھی اے ٹی ایم کارڈ کا پِن نمبر یوم پیدائش رکھتے ہیں تو فوراً بدل لیں!

اگر آپ بھی اے ٹی ایم کارڈ کا پِن نمبر یوم پیدائش رکھتے ہیں تو فوراً بدل لیں! زیادہ تر…

5 گھنٹے ago

ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں ادا کی جائیں، پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں ادا کی جائیں، پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا لاہور: پنجاب حکومت نے مسیحی برادری…

5 گھنٹے ago

بشریٰ بی بی کی ضمانت برقرار،ایف آئی اے کی درخواست مسترد

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کے خلاف ایف آئی اے کی…

5 گھنٹے ago