اگر آپ بھی اے ٹی ایم کارڈ کا پِن نمبر یوم پیدائش رکھتے ہیں تو فوراً بدل لیں!

اگر آپ بھی اے ٹی ایم کارڈ کا پِن نمبر یوم پیدائش رکھتے ہیں تو فوراً بدل لیں!

زیادہ تر لوگ اپنا اے ٹی ایم کارڈ کا پِن آسان رکھتے ہیں تاکہ یاد رکھنے میں مشکل نہ ہو، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کتنا خطرناک ہو سکتا ہے؟ خاص طور پر اگر آپ اپنا یوم پیدائش بطور پِن استعمال کر رہے ہیں، تو یہ سیکیورٹی کے لحاظ سے انتہائی کمزور ہے۔

حال ہی میں پولیس نے ایک 33 سالہ ملزم کو گرفتار کیا ہے جو لوگوں کے اے ٹی ایم کارڈ چوری کر کے ان کے پِن معلوم کرکے رقم نکالتا تھا۔ ملزم چوری شدہ اے ٹی ایم کارڈز کے حامل افراد کی معلومات فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم بھارتی شہر ہریانہ سے تعلق رکھتا ہے، اور اس کے قبضے سے 149 اے ٹی ایم کارڈز برآمد ہوئے۔ اسے گرفتار کرنے کے لیے 250 سے زیادہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کا تجزیہ کیا گیا۔

یہ واقعہ ہمیں ایک اہم سبق دیتا ہے کہ اپنا پِن ایسا نہ رکھیں جو کوئی بھی آسانی سے معلوم کر سکے، خاص طور پر یوم پیدائش جیسے نمبرز کا استعمال نہ کریں۔

حفاظتی تدابیر:

  • اپنا پِن لکھ کر پرس میں نہ رکھیں۔
  • پِن کسی کو ای میل یا میسج کے ذریعے نہ بھیجیں۔
  • موبائل نمبر بینک اکاؤنٹ کے ساتھ منسلک رکھیں تاکہ کسی بھی مشکوک ٹرانزیکشن کا الرٹ مل سکے۔
  • اگر کوئی الرٹ موصول ہو اور آپ نے ٹرانزیکشن نہیں کی، تو فوراً بینک سے رابطہ کریں۔
  • کسی کو اپنا پِن نہ بتائیں۔
  • آسان اور اندازہ لگانے والے نمبرز، جیسے یوم پیدائش کو بطور پِن استعمال کرنے سے گریز کریں۔

اپنے اکاؤنٹ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے یہ معمولی لیکن اہم اقدامات لازمی کریں۔

News Tv

Recent Posts

مذکورہ نمبرز کو اے ٹی ایم کارڈ کا ’’ کوڈ‘‘ کبھی نہ بنائیں؟ فوری تبدیل کر لیں

مذکورہ نمبرز کو اے ٹی ایم کارڈ کا ’’ کوڈ‘‘ کبھی نہ بنائیں؟ فوری تبدیل کر لیں بہت سے لوگ…

2 گھنٹے ago

ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں ادا کی جائیں، پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں ادا کی جائیں، پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا لاہور: پنجاب حکومت نے مسیحی برادری…

2 گھنٹے ago

بشریٰ بی بی کی ضمانت برقرار،ایف آئی اے کی درخواست مسترد

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کے خلاف ایف آئی اے کی…

2 گھنٹے ago

ہیپاٹائٹس بی کے علاج کے نئے طریقے کے حوصلہ افزا نتائج

ہیپاٹائٹس بی کے علاج کے نئے طریقے کے حوصلہ افزا نتائج چینی ماہرین نے ہیپاٹائٹس بی جیسی خطرناک بیماری کے…

15 گھنٹے ago

شاہین آفریدی نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں مکمل کر لیں

شاہین آفریدی نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں مکمل کر لیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ…

15 گھنٹے ago

لاہور کا سبزہ سکڑنے لگا، شہر کے گرد درختوں کا گھیرا بنانے کا منصوبہ

لاہور کا سبزہ سکڑنے لگا، شہر کے گرد درختوں کا گھیرا بنانے کا منصوبہ لاہور، جو کبھی باغوں کا شہر…

16 گھنٹے ago