اگر آپ بھی اے ٹی ایم کارڈ کا پِن نمبر یوم پیدائش رکھتے ہیں تو فوراً بدل لیں!
زیادہ تر لوگ اپنا اے ٹی ایم کارڈ کا پِن آسان رکھتے ہیں تاکہ یاد رکھنے میں مشکل نہ ہو، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کتنا خطرناک ہو سکتا ہے؟ خاص طور پر اگر آپ اپنا یوم پیدائش بطور پِن استعمال کر رہے ہیں، تو یہ سیکیورٹی کے لحاظ سے انتہائی کمزور ہے۔
حال ہی میں پولیس نے ایک 33 سالہ ملزم کو گرفتار کیا ہے جو لوگوں کے اے ٹی ایم کارڈ چوری کر کے ان کے پِن معلوم کرکے رقم نکالتا تھا۔ ملزم چوری شدہ اے ٹی ایم کارڈز کے حامل افراد کی معلومات فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم بھارتی شہر ہریانہ سے تعلق رکھتا ہے، اور اس کے قبضے سے 149 اے ٹی ایم کارڈز برآمد ہوئے۔ اسے گرفتار کرنے کے لیے 250 سے زیادہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کا تجزیہ کیا گیا۔
یہ واقعہ ہمیں ایک اہم سبق دیتا ہے کہ اپنا پِن ایسا نہ رکھیں جو کوئی بھی آسانی سے معلوم کر سکے، خاص طور پر یوم پیدائش جیسے نمبرز کا استعمال نہ کریں۔
حفاظتی تدابیر:
- اپنا پِن لکھ کر پرس میں نہ رکھیں۔
- پِن کسی کو ای میل یا میسج کے ذریعے نہ بھیجیں۔
- موبائل نمبر بینک اکاؤنٹ کے ساتھ منسلک رکھیں تاکہ کسی بھی مشکوک ٹرانزیکشن کا الرٹ مل سکے۔
- اگر کوئی الرٹ موصول ہو اور آپ نے ٹرانزیکشن نہیں کی، تو فوراً بینک سے رابطہ کریں۔
- کسی کو اپنا پِن نہ بتائیں۔
- آسان اور اندازہ لگانے والے نمبرز، جیسے یوم پیدائش کو بطور پِن استعمال کرنے سے گریز کریں۔
اپنے اکاؤنٹ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے یہ معمولی لیکن اہم اقدامات لازمی کریں۔