لاہور ہائیکورٹ عدالت نے حکم دیا کہ کم عمر بچوں کو تھانوں سے رہا کیا جائے، کم عمر بچوں کا کریمنل ریکارڈ نہ بنانے سے متعلق عدالتی حکم پر عمل کیا جائے،۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بچوں کو حوالات میں نہ رکھا جائےلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کے خلاف شہری اعظم بٹ کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کی جانب سے رانا سکندر ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے جبکہ عدالتی حکم پر چیف ٹریفک آفیسر لاہور اور ایس پی سی آر او عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ میں نے متفرق درخواست دائر کی ہے کہ بچوں کو جیل میں نہ رکھا جائے، کچھ ایسے بچوں کے خلاف بھی پرچے کئے گئے ہیں جن کے پاس لائسنس ہیں۔
جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ریمارکس دیئے کہ میں نے پچھلی بار بھی ہدایت کی تھی کہ ایس ایچ او ہی بچوں کو ضمانت پر چھوڑ دیں، آپ چھوٹے بچوں کے کریمنل ریکارڈ نہ بنائیں۔ پیر کو ڈی آئی جی آئی ٹی عدالت میں پیش ہو کر اس حوالے سے معلومات فراہم کریں۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…